خبروں کی کہانی

عید الاضحی 2015ء: ڈیوڈ کیمرون کی مبارکباد

وزیر اعظم نےبرطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کوایک پر مسرت اور پرامن عید الاضحی کی دعا اور مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے.

عید الاضحی 2015ء: ڈیوڈ کیمرون کی مبارکباد

مکمل پیغام

اس ماہ کے اوائل میں، میں لبنان اوراردن میں موجودتھا اور ان لوگوں سے مل رہا تھا جو شام اورعراق کی جنگ اوردہشت گردی سے بھاگ کر آئے تھے۔

وہاں میں 15 سالہ مالک سے ملاجس کی ایک ٹانگ بیرل بم کے دھماکے میں ضائع ہوچکی تھی، وہ ان لاکھوں متاثرین میں سے ایک ہے جو معذور، ہلاک یا بے گھر ہوگئے ہیں اوراسد حکومت اورداعش کی وجہ سے اپنے خاندانوں سے بچھڑ گئے ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ برطانوی مسلمان جب عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ مل جل کر نماز پڑحیں گے، اور عید مناتے ہوئے ایک دوسرے کو تحائف دیں گے تومالک جیسے لوگوں کے بارے میں ضرورسوچیں گے۔

اس ملک میں ایک ایسےدینی گروپ کی حیثیت سے جو سب سے زیادہ فلاحی امداد دیتا ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ کواس پر فخر ہوگا کہ برطانیہ شامی مہاجرین کے بحران میں امداد دینے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

ایک بلئین پاؤنڈ سے زیادہ برطانوی امداد جو تاریخ میں انسانی بحران میں ہمارا سب سے بڑا عطیہ ہے، مالک کی طرح کے لوگوں کی مدد کے لئے اورانسانوں کی ٹریفکنگ میں ملوث افراد کی ان متاثرین کو یورپ پہنچانے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے ہے۔

لیکن برطانوی مسلمان اپنی سخاوت کے علاوہ بھی دوسری خصوصیات کے بارے میں مشہور ہیں۔

وہ اپنے شعبوں میں، جو کاروبار سے لے کر طب، کھیلوں سے سیاست اوراس حکومت تک میں بلند ترین سطح تک پہنچ رہے ہیں جس پر مجھے فخر ہے۔

یہ ایک عظیم کہانی ہے برطانیہ کی: ایک کثیر النسلی، کثیر العقائد جمہوریت جوکئی نسلوں میں تعمیر ہوئی جہاں لوگ خالی ہاتھ آتے ہیں اورجہاں تک ان کی صلاحیتیں لےجائیں وہ آگےبڑھتے رہتے ہیں۔

لہذا جب خاندان اوردوست اس عید کے موقع پر اکھٹا ہورہے ہیں تو ہمیں ان کامیابیوں کی خوشی منانا چاہئیے اوران لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہئیے جو اس عید کے مقدس موقع پر مصائب کا شکار ہیں۔

میں آپ کے لئے ایک پرمسرت اور پرامن تہوارکا خواہاں ہوں۔ عید مبارک

شائع کردہ 23 September 2015