خبروں کی کہانی

ڈومینیک جیریمی وزارت خارجہ کے عالمی رابطہ کاربرائے انسداد دہشت گردی متعین

وزارت خارجہ نے عالمی رابطہ کار برائے انسداد دہشت گردی کی حیثیت سے ڈومینیک جیریمی کے تقررکا خیرمقدم کیا ہے.

ہم ڈومینیک جیریمی کے وزارت خارجہ برطانیہ میں عالمی رابطہ کار برائے انسداد دہشت گردی مقررکئے جانے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ ایک نیاکردار ہے جس سے اس حکومت کے نزدیک انسداد دہشت گردی کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

ڈومینیک اس عہدے پر 4 ستمبر سے کام شروع کردیں گے۔

ڈومینیک جیریمی نے وزارت خارجہ میں 1993ء میں شمولیت اختیار کی، یوکے ٹریڈاینڈانڈسٹری میں چیف ایگزیکیٹو کے عہدے پر کام کرنے سے قبل وہ متحدہ عرب امارات میں سفیررہے جہاں دہشت گردی کے خاتمے میں برطانیہ کی دلچسپی ان کے اہم فرائض میں شامل تھی۔ اس سے قبل ڈومینیک افغانستان میں وہ برطانیہ کے خلاف دہشت گردی پر توجہ دیتے رہے جس کاافغانستان میں موجوددہشت گرد گروپوں کی طرف سے خطرہ رہتا تھا۔ وہ پاکستان میں ان اسلامی امور پر کام کرتے رہے جو برطانیہ پراثرانداز ہوتے رہے ہیں۔

ڈومینیک کی جگہ یوکے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں ڈاکٹر کیتھرین رینز کا تقرر ہوا ہے جن کی کامیابی کے لئے ہم نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں.

مزید معلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 13 August 2015