پریس ریلیز

نائب وزیراعظم برطانیہ- بھارت کاروبار کے منفردتیکنیکی ملاپ کو سراہا

نک کلیگ نے بھارت کے ہائی- ٹیک مرکز بنگلور کے دورے میں برطانوی اوربھارتی کمپنیوں کے درمیان خصوصی روابط کو سراہا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

بنگلور میں ایک نئے ٹیک مرکز اور بھارتی کاروباری سینٹرکا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے بھارتی اور برطانوی کاروباروں کے جدید تیکنیکی ملاپ کو خراج تحسین پیش کیاجواپنی مہارت کو بانٹ کر برطانیہ- بھارت تجارت کو فروغ دیں گے.

نائب وزیراعظم کے 40 رکنی بڑے کاروباری دورے کا آخری مرحلہ ایرواسپیس، ہائی – ٹیک اور دونوں ملکوں کے درمیان صنعت سازی میں مزید فروغ کے مواقع پرتوجہ مرکوز کرنا ہے.

نائب وزیراعظم نک کلیگ نے کہا:

بھارت اپنی منزل کے بڑےسنگم پرہے اور بنگلور اس کی روشن مثال ہے کہ ٹیکنالوجی کی مہارت کو ترقی کے لئے ایک پاورہاؤس تخلیق کرنے میں کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ شہردنیا بھرمیں کاروباریوں کے لئے دس بڑے ترجیحی مقامات میں سے ہے اور بھارت کے کسی دوسرے شہر کے مقابلے میں کئی نئے کاروباروں کا گھر ہے.

میں بنگلور میں جو مشاہدہ کررہا ہوں وہ ایرواسپیس اور ہائی ٹیک میں تیزترقی ہے۔ یہ برطانوی اور بھارتی فرموں کے کاروبارکے لئے زرخیز زمین ہےاوریہ برطانوی کمپنیوں کے بھارت میں کاروبار کرنے کے آج کئے گئےمعاہدوں سے ثابت ہوتا ہے.

انہوں نے اس دورے میں:

  • وائٹفیلڈ میں ائربس بنگلور فیسیلٹی کا دورہ کیا.
  • وہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ میں ہاک مینوفیکچرنگ فیسیلٹی گئے.
  • نئے برطانیہ- بھارتی کاروباری مرکز اورنئے ٹیک مرکز کا افتتاح کیا.
  • بھارت میں شیفیلڈ کمپنی گروپ رہوڈز کے پہلے بیس کا افتتاح کیا.
  • برطانوی فرم پیٹن ائر کے لئے 5 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کا اعلان کیا جو اس سال کے آخر میں بنگلور میں مستقل دفتر قائم کرے گی
  • برطانوی کمپنی رینشا کے بنگلورمیں 3 ڈی میٹل پرنٹنگ مرکز کے قیام کا اعلان کیا۔ رینشا انجینئیرنگ اورسائنسی ٹیکنالوجیز میں عالمی قائد ہے.
شائع کردہ 27 August 2014