خبروں کی کہانی

سکریٹری دفاع کی بھارت میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار تقاریب یں شرکت

مائیکل فیلن نے نئی دہلی میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقاریب کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کی قربانیوں کی یاد منائی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Defence Secretary Michael Fallon lays a wreath at the India Gate First World War Memorial in New Delhi [Picture: Sanjeev Narula, Crown copyright]

Defence Secretary Michael Fallon lays a wreath at the India Gate First World War Memorial in New Delhi

بھارتی فوجیوں کے احترام میں، جنہوں نے اس جنگ میں جانیں دیں اور بھارتی عوام کی جنگ کے دوران قربانیوں کی یاد میں، مائیکل فیلن نے انڈیا گیٹ پر پھول چڑھائے۔ بعد ازاں انہوں نے نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن میں ایک بڑی تقریب کی میزبانی کی.

اس استقبالیے میں وزیرمملکت نے وکٹوریہ کراس یادگاروں کی نقاب کشائی کی جو ان چھ وکٹوریہ کراس پانے والے فوجیوں کی یاد میں بنائی گئی ہیں جن کا تعلق موجودہ بھارت سے تھا.

انہوں نے ان یادگاروں کے ساتھ بھارتی وزیر دفاع کو انڈیا کور کی ڈیجیٹائز جنگی ڈائریاں بھی پیش کیں جو بھارتی سپاہیوں نے فرانس اور فلینڈرز میں تحریر کی تھیں.

اس دورے میں وہ اپنے بھارتی ہم منصب وزیردفاع ومالیات ارون جیٹلی اور بھارتی مشیر برائے سلامتی اجیت ڈوول سے ملے اور بھارت کے ساتھ برطانیہ کی دفاعی اور سلامتی شراکت داری کی توثیق کی.

Michael Fallon and Arun Jaitley

Defence Secretary Michael Fallon and Arun Jaitley, Indian Minister for Defence and Finance at the Vivekanand Foundation in New Delhi [Picture: Sanjeev Narula, Crown copyright]

سکریٹری دفاع مائیکل فیلن نے اس موقع پر کہا:

بھارت اور برطانیہ فطری شراکت دارہیں ۔آج جن تقریبات میں، میں نے شرکت کی اور جو بات چیت ہماری ہوئ وہ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یہ شراکت داری گہری، وسیع اور پائیدار ہے.

پہلی جنگ عظیم میں بھارتی فوجیوں کے زبردست کردار کی یاد میں ایک متاثر کن تقریب میں وزیر دفاع ارون جیٹلی اور میں نے ان اقدارپر بات کی جو اس وقت بھارت اور برطانیہ میں مشترک تھیں اورآج بھی ہیں۔ دونوں جانب بجا طور سے ان پر احساس فخر موجود تھا. 



ہم اس کے بھی منتظر ہیں کہ یہ غور کیا جائے کہ دونوں ملک کس طرح سلامتی کے ان مسائل سے مل جل کر نمٹ سکتے ہیں جو عالمی اورعلاقائی سطح پر خطرات کا سبب ہیں۔ ایک سوسال پہلے کے واقعات پر ہمارا مشترکہ احساس فخران کوششوں میں ہمارے لئے تقویت کا باعث ہوگا.

شائع کردہ 31 October 2014