پریس ریلیز

جنگ عظیم اول میں وکٹوریہ کراس پانے والوں کی یاد میں برطانیہ کی تقاریب

گیارہ ملکوں کے 175 وکٹوریہ کراس پانے والے ہیروز کی یاد میں وزارت خارجہ و دولت مشترکہ نے ایک ڈیجیٹل آرکائیو کا افتتاح کیا ہے

حکومت کے صد سالہ یادگاری پروگرام کے ایک حصے کے طورپروزارت خارجہ و دولت مشترکہ نے ایک ڈیجیٹل آرکائیو کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے گیارہ سمندر پار ملکوں کے 175 فوجیوں کے متاثر کن واقعات بتائے جائیں گے جنہیں جنگ عظیم اول میں ان کی شجاعت کی بنا پر برطانیہ نے وکٹوریہ کراس سے نوازا تھا۔ اس سے پہلے جون 2014ء میں ان کے وطن میں کانسی کی یادگاری تختیاں نصب کروائی گئی تھیں جن پر ہراعزاز یافتہ نام درج کیا گیا ہے جو برطانیہ کے عوام کی جانب سے ان کے لئے ممنونیت کا اظہارہے.

مہم کے اس دوسرے مرحلے پر ہم ان بہادر فوجیوں کی انفرادی کہانیاں سنارہے ہیں جو مختلف پس ہائے مناظر سے آئے تھے اور ایک مشترکہ مقصد کے لئے برطانیہ کے شانہ بشانہ لڑے تھے۔ ہمیں امید ہے کہ آج کی نسل کو اس سے ان کی شجاعت، جذبے اور وفاداری کا علم ہوسکے گا.

اس موقع پر وزارت خارجہ کے وزیر ہیوگو سوائر نے کہا:

یادگاری تختیوں پر نصب ہر نام کے پیچھے ایک واقعی شاندار کہانی ہے۔ سمندر پار ملکوں کے وکٹوریہ کراس پانے والوں کو ہمیں خراج تحسین پیش کرنا چاہئیےاوراس کا موزوں طریقہ یہی ہےکہ ان کی کہانیوں کو یکجا کرکے ڈیجیٹل آرکائیو میں محفوظ کردیا جائے۔ اس طرح ہم یہ پیغام دیں گے کہ ان افراد نے اوران کے ملکوں نے جنگ عظیم اول میں جو اہم کردار ادا کیا تھا، برطانیہ کے عوام اسے کبھی نہیں بھولیں گے.

آرکائیو کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے

مزید معلومات

ہیوگو سوائر ٹوئٹر پر @ہیوگو سوائر وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 20 June 2016