خبروں کی کہانی

برطانیہ افغاں آرمی افسران کی تاریخی تعداد کی تربیت میں مدد دے رہا ہے

افغان نیشنل آرمی آفیسر اکیڈیمی ( اےاین اےاواے) نے اب 1300 گریجویٹ افسران کو تربیت دی ہے، یہ اعلان سکریٹری دفاع نے کیا ہے.

Training at the ANAOA. Crown Copyright.

Training at the ANAOA. Crown Copyright.

سکریٹری دفاع مائیکل فیلن نے یہ اعلان کابل کے دورے میں کیا۔.

اے این اے او اے نے پہلی گریجویش ستمبر 2014ء میں منعقد کی تھی۔اکیڈمی نے افغان افسروں کی اگلی نسل کی تیاری میں ناگزیر کردار ادا کیا ہے۔ اکیڈمی سے گریجویٹ ہونے والی خاتون افسران پہلے سے کہیں زیادہ تعداد میں ملکی تحفظ میں سرگرم کردار ادا کررہی ہیں.

برطانیہ، نیٹو کے شراکت داروں کے ساتھ ادارے کی ترقی اور افغان انسٹرکٹروں کی سرپرستی میں تعاون کرکے ضروری امداد فراہم کررہا ہے.

سکریٹری دفاع مائیکل فیلن نے اس موقع پر کہا:

افغان فورسز اب اپنے ملک کے تحفظ کی قیادت کررہی ہیں اورسینکڑوں برطانوی فوجی ان کی مدد کرہے ہیں۔.

ایک محفوظ تر اورخوشحال تر افغانستان کی تعمیر میں مدد کا ہمارا کمٹمنٹ اس خطے کو مزید مستحکم اور برطانیہ کی سڑکوں کو محفوظ بنائے گا.

افغانستان میں برطانیہ کا لڑاکا مشن 2014ء میں ختم ہوگیا تھا۔ 450 برطانوی فوجی اب وہاں آپریشنل کام کررہے ہیں۔ اےاین اےاواے کے ساتھ کام کےعلاوہ برطانوی فوجی افغان سیکیورٹی وزارتوں کی مشاورت کرتے ہیں اور نیٹو کے ریزولیوٹ مشن کو تعاون فراہم کرتے ہیں جو کابل سیکیورٹی فورس کے ذریعے دی جاتی ہے۔

شائع کردہ 2 June 2016