پریس ریلیز

بیرونس وارثی نےدورہ کابل میں برطانیہ-افغان شراکت داری پرزوردیا

بیرونس سعیدہ وارثی برطانیہ- افغانستان تزویری شراکت داری اور2014ء کے صدارتی اور صوبائی انتخابات پر بات چیت کے لئے کابل گئی ہیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سینئیروزیربرائے وزارت خارجہ کا 5 اور6 نومبر کو یہ افغانستان کا چوتھا دورہ ہے۔ اس دوران انہوں نےصدر حامدکرزائی سے ملاقات کی اور برطانیہ- افغانستان پائیدارتزویری شراکت داری پر عملدرآمد کے مشترکہ کمیشن کی دوسری میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی.

وزیر نے صدر کرزائی کے حالیہ دورہ برطانیہ پربات چیت کی جس میں 29 اکتوبر کا سہ فریقی اجلاس شامل تھا۔ وزیرنے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آنے والے صدارتی اور صوبائی انتخابات کی تیاریوں پرخودمختار انتخابی کمیشن کے چئیرمین یوسف نورستانی سے بھی تبادلہ خیال کیا.

وزیر نے خواتین پارلیمانی اراکین سے مراسم کی بھی تجدید کی، ان کو درپیش مسائل پرگفتگو کی اور افغان پارلیمنٹ اورخواتین کے سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کے لئے برطانیہ کی حمایت کے عزم کی توثیق کی.

تمام ملاقاتوں میں وزیر نے اگلے سال کے اختتام پر برطانیہ کے آخری لڑاکا فوجی دستوں کی واپسی کے بعدافغانستان کے لئے برطانیہ کے طویل المدتی کمٹ منٹ پرزوردیا ۔ اس میں برطانیہ کی موجودہ سالانہ 178 ملین پاونڈ کی ترقیاتی امدادہے جو 2017ء تک جاری رہے گی۔انہوں نے گزشتہ دس سال کی پیش رفت کو جس میں خواتین کے حقوق شامل ہیں،مستحکم کرنے پرزوردیا.

اپنے دورے کے بعدبیرونس سعیدہ وارثی نے کہا:

کابل کے اپنے چوتھے دورے میں ایک بار پھر میں یہ دیکھ کرمتاثر ہوئی ہوں کہ افغانستان 2011ء کے بعدسے اب تک کہاں آُپہنچاہے اورافغان عوام کا اپنے معاشرے میں تمام ترترقی پرخاص طورپرتعلیم ،صحت اور انسانی حقوق کے باب میں، گرفت رکھنے کاعزم شاندار ہے۔ برطانیہ نے افغانستان سے طویل مدت تک تعاون کا عزم کر رکھا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان روابط باہمی احترام اورافغانستان اور خطے کے استحکام وخوشحالی کے مشترکہ مفادپر مبنی ہیں. وزیرنے برطانیہ کے عزم کو دہرایا جو سہ فریقی عمل کے ذریعے سیاسی تصفیے میں پیشرفت اور افغانستان اور پاکستان کے درمیان وسیع ترتزویری شراکت داری کے لئے ہے۔ 2014ء کے معتبراورمشمولی انتخابات کے ساتھ ساتھ یہ افغانستان اور خطے کے آئندہ استحکام کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔

مزیدمعلومات

بیرونس سعیدہ وارثی ٹوئٹر پر @SayeedaWarsi

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 6 November 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 6 November 2013 + show all updates
  1. Added translation

  2. First published.