خبروں کی کہانی

افغانستان میں پیش رفت-اپریل 2013ء رپورٹ

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو افغانستان میں ماہ اپریل کی پیش رفت سے آگاہ کیا

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

پارلیمنٹ میں ایک تحریری بیان میں سکریٹری خارجہ نے کہا:

30 اپریل کو تین فوجی اہلکارہلاک اور چھ زخمی ہوئے جب ان کی بکتر بند گاڑی ایک آئی ڈی ڈیوائس سے ٹکراگئی۔ وہ اس وقت ہلمند صوبے کے ضلع نہرسراج کے معمول کے گشت پر تھے۔

شورش کا 2013ء میں خالد بن ولید لڑائی سیزن 28 اپریل کو مجاہدین کے یوم فتح کی مناسبت سے شروع کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال افغانستان بھر میں نئے لڑائی سیزن کی ابتدا میں حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھالیکن وہ عام طور پرغیرموثررہے تھے۔ طالبان کے لئے ہمارا پیغام بدستور یہی ہے کہ امن عمل میں شامل ہونا ہی وہ موقع ہے جب افغان اکھٹا ہوکر اپنے مستقبل کا تعین کرسکتے ہیں۔

برطانیہ نے 2014ء کے صدارتی وصوبائی اور 2015ء کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے اور اس دوران خواتین کی سیاسی شرکت کو مستحکم کرنے کے لئے5۔4 ملین پاونڈ کے فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے خواتین امیدواروں کوتعاون، ورک شاپس اور براہ راست تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ووٹروں تک پہنچ سکیں اور 15/2014ء کے انتخابات میں اپنے مواقع بہتر بناسکیں۔

افغانستان- پاکستان سرحد پرکشیدگی اپریل بھرمیں برقرار رہی۔ افغانستان نے پاکستان پر ڈیورنڈلائن کی افغان جانب سرحدی چوکی تعمیر کرنے کا الزام عائد کیا، دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ تعمیرروک دی جائیگی اور تعمیر کردہ حصوں کو منہدم کردیا جائے گا۔

نیٹو کے وزرائے خارجہ کی 23 اپریل کو برسلز میں ملاقات ہوئی جس میں 2014ء کے بعد کی منصوبہ بندی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،عالمی برادری نے ایک مستحکم، محفوظ اورخودمختار افغانستان کا عہد کررکھا ہے اورشکاگو میں افغان سیکیورٹی فورسزکے لئے مالی وسائل کا وعدہ کیا گیا تھا۔ وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے بعد امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری،افغان صدر حامد کرزائی اورپاکستانی آرمی سربراہ جنرل اشفاق کیانی نے برسلزمیں 24 اپریل کو سہ فریقی مذاکرات کئے۔’’

مزید معلومات

مکمل رپورٹ انگریزی میں Afghanistan progress report for April 2013

گزشتہ مہینوں کی رپورٹس monthly progress reports on Afghanistan

شائع کردہ 5 June 2013