خبروں کی کہانی

افغان فوجی طالبان سے برسر پیکار

افغان فوج نے ہلمند میں ایک ٹن سے زائد غیرقانونی کھاد پکڑی ہے جو بم بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Afghan soldiers and policemen board vehicles as they deploy from Checkpoint Wahid [Picture: Sergeant Dan Bardsley, Crown copyright]

Afghan soldiers and policemen board vehicles at Checkpoint Wahid

برطانیہ کے تربیت یافتہ افغان فوجیوں نےہلمند میں ایک کامیاب کارروائی میں 1200 کلوگرام غیرقانونی کھاد پکڑی اور ضائع کردی، یہ کھاد دھماکا خیز مواد بنانے میں استعمال ہوتی ہے.

یہ کارروائی ان تمام میں سے تازہ ترین ہےجو افغان نیشنل آرمی دریائے ہلمند کی وادی کے کنارے شورشیوں کو وہاں سے بھگانے اوران کے خلاف جنگ کو شہری آبادی سے دور لے جانے کے لئے کررہی ہے.

!! 2 کیمپ باسٹین اور لشکر گاہ کے درمیان اس علاقے میں صفائی کی اس کارروائی میں برطانوی فوج کی خندق ٹیم جو تیسری بٹالین دا مرسئین رجمنٹ اوراس سے وابستہ reservists چھٹی بٹالین دا رائفلزکےریزرو فوجیوں پر مشتمل ہے،افغان نیشنل آرمی کے ساتھ شریک ہے .

ان کےتعاون کی بہت کم ضرورت پڑی کیونکہ افغان نیشنل آرمی نے برطانوی اورعالمی تربیت کا فائدہ اٹھایا جو انہیں کارروائی میں شروع سے آخر تک قیادت کرنے کے لئے دی گئی ہے.

خندق لیژان ٹیم کے کمانڈنگ افسر میجراینڈی مکلانیہن نے کہا:

اس کارروائی نے افغان فوج کے بارے میں چند واہموں کو حقیقی معنوں میں دور کردیا ہے۔ ان کے سپاہیوں نے ایک ایسے علاقے میں شورشیوں پرمکمل غلبہ پالیا جسے طالبان اپنے نیٹ ورککا اہم حصہ قراردیتے تھے.

یہ کام انہوں نے آئیساف کے تعاون کے بغیر کیا ہے اور اس میں کوئی ہلاکت بھی نہیں ہوئی۔ یہ زبردست کامیابی تھی اور شورش کو ایک اوردھچکا لگاہے.

Afghan soldiers control the operation via radio

Afghan soldiers control the operation via radio [Picture: Sergeant Dan Bardsley, Crown copyright]

لانس کارپورل لئیم نیل نے افغان آرمی میں تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا:

افغان فوج کے لڑاکا اب اس وقت سے سو گنا بہتر ہیں جب ہم گزشتہ بار یہاں آئے تھے۔ وہ اپنی کارروائیاں خود کررہے ہیں اور طالبان کو شہری آبادی سے دور رکھے ہوئے ہیں.

پرائیویٹ کیتھ پونٹر نے اضافہ کیا:

اب اس تھئیٹر میں ہمارے پاس سب سے اچھا کام کرنے کو بچاہے، ہم افغان آرمی کے ساتھ کارروائی کے لئے جاتے ہیں اور ذاتی طور سے مشاہدہ کرتے ہیں کہ جو کچھ ہم کرتے ہیں وہ آخر کار تبدیلی برپا کرتا ہے.

Afghan and British military convoy

Afghan and British military convoy [Picture: Sergeant Dan Bardsley, Crown copyright]

شائع کردہ 21 January 2014