پریس ریلیز

تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لئے 113 ملکوں کا عہد#timetoact

سکریٹری خارجہ:''یہ ایک سنگ میل ہے ان افراد کی بے حسی کو پاش پاش کرنے کے لئے جو جنگوں کے دوران ہولناک جنسی جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں."

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary William Hague with Angelina Jolie

Foreign Secretary William Hague with Angelina Jolie, 29 May 2012.

آج نیویارک میں سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ اور تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی زینب بنگورا کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں 113ملکوں نے ایک تاریخی نئے’ تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عہد کے اعلامیے ‘ پردستخط کئے#timetoact.

دیگر ممالک 4 اکتوبر تک اس کی توثیق کرسکیں گے.

اعلامیہ عملی اورسیاسی عہد ناموں کا ایک مجموعہ ہے جو جنگ میں عصمت دری اورجنسی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کے خاتمے کے لئے ہے۔ جس سے تنازعات کے دوران کمیونٹیز دہشت زدہ اورتباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔ اعلامیہ ان جرائم کا شکار افراد کوایک اہم پیغام دیتا ہے کہ عالمی برادری نے انہیں فراموش نہیں کیا ہے اورمجرموں کو سزا کی نویدسناتا ہے.

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نےکہا :

مجھے خوشی ہے کہ اتنے سارے ملکوں نے اس اعلامیے کی حمایت کی ہےجو کہ اقوام متحدہ کے اراکین کی ایک واضح اکثریت ہے۔ یہ ایک سنگ میل ہے ان افراد کی بے حسی کو پاش پاش کرنے کے لئے جو جنگوں کے دوران ہولناک جنسی جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں.

اگلے سال برطانیہ ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے جو اس مسئلے پر عالمی تحریک کو بڑھائے گی۔ کانفرنس حکومتوں،شہری معاشرے،عدلیہ، اورفوجوں کے نمائندوں کو دنیابھر سے ایک جگہ جمع کرے گی

اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہگزین کی نمائندہ خصوصی اینجلینا جولی نے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا:

یہ اعلامیہ جس کی توثیق اتنے سارے ملکوں نے کی ہے جنگی زون میں عصمت دری اورجنسی تشدد کے باب میں عالمی رویے میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اتنا واضح بیان ہم نے پہلی بار سناہےکہ عالمی برادری ان جرائم کے خلاف لازمی کارروائی کرے گی۔

A Declaration of Commitment to End Sexual Violence in Conflict

Request an accessible format.
If you use assistive technology (such as a screen reader) and need a version of this document in a more accessible format, please email govuk-feedback@digital.cabinet-office.gov.uk. Please tell us what format you need. It will help us if you say what assistive technology you use.

مزید معلومات

مزید پڑھنے کے لئے تقاریر، ولیم ہیگ،زینب بنگورا اوراینجلینا جولی

حمایتی ممالک توثیق کرنے والے ممالک کی مکمل فہرست

سکریٹری خارجہ ٹوئٹرپر@WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ اردومیں فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 24 September 2013