مجموعہ

ایپ NHS COVID-19

NHS COVID-19 ایپ 27 اپریل 2023 کو بند ہو گئی۔ اگر آپ کورونا وائرس (COVID-19) کے خطرے کی زد میں تھے تو اسے دیکھنے کا یہ ایک تیز طریقہ اور اگر آپ کی جانچ مثبت آتھی تھی تو دوسروں کو متنبہ کرنے کا ایک آسان طریقہ تھا۔

This collection was withdrawn on

یہ کلیکشن 27 اپریل 2023 کو واپس لے لیا گیا تھا

NHS COVID-19 ایپ بند ہو گئی ہے۔

یہ مواد پرانا ہے۔

اس تاریخ تک ایپ کی تمام خصوصیات کام کرتی رہیں گی۔

انگلینڈ اور ویلز میں NHS COVID-19 ایپ استعمال کرنے والے لوگوں نے ٹرانسمیشن کے سلسلوں کو توڑنے اور انفیکشن کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ اور یونیورسٹی آف واروک میں سربرآوردہ سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ اس ایپ نے اپنے پہلے سال کے دوران ہی تقریبا 1 ملین کیسیز، 44,000 ہسپتال میں داخلوں اور 9,600 لوگوں کی موت کو روکا ہے (نیچر کمیونیکیشنز پیپر، فروری 2023)

گزشتہ سال کے دوران، ویکسینیشن پروگرام کی کامیابی، علاج تک رسائی میں اضافہ اور آبادی میں اعلیٰ درجہ کی مدافعت نے حکومت کو اس کا اہل بنایا ہے کہ وہ اپنی COVID-19 کی خدمات کو ہدف بنا سکے۔ اس میں ان لوگوں کے لیے حکومت کی مالی امداد سے کی جانے والی جانچ، ٹیکا کاری اور علاج تک مسلسل رسائی فراہم کرنا بھی شامل ہے جنہیں اس وائرس سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

NHS COVID-19 ایپ کو سرگرمی کے ساتھ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد جولائی 2021 کے بعد سے مسلسل کم ہوئی ہے۔ چوں کہ زیادہ تر لوگوں کے لیے حکومت کی مالی امداد سے کی جانے والی جانچ تک رسائی ختم ہو گئی ہے، اس لیے اس ایپ میں کم مثبت جانچ کے نتائج درج کیے گئے ہیں اور نتیجہکے طور پر، قریبی رابطوں کو کم اطلاعات بھیجی گئی ہیں۔

یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی مؤثر ترین پبلک ہیلتھ سروسیز فراہم کرنے کے تئیں پُرعزم ہے اور اس نے NHS COVID-19 ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جانکاری، ٹیکنالوجی اور اس ایپ سے سیکھے گئے اسباق کا استعمال مستقبل میں وبائی امراض کے خطرات سے نمٹنے میں مدد کے لیے کرے گی۔

یہ اہم ہے کہ آپ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے تازہ ترین رہنمائی پر عمل کرنا جاری رکھیں:

ااس میں GOV.UK پر NHS کے لیٹرل فلو ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ کرنا شامل ہے۔ اگر آپ COVID-19 کے علاج کے لیے اہل ہیں تو، آپ پر اپنے نتیجےکی رپورٹ کرنا لازم ہے تاکہ NHS آپ کے علاج کے بارے میں آپ سے رابطہ کر سکے۔

اپنے ایپ ڈیٹا اور رازداری کے بارے میں پتہ کریں

NHS COVID-19 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

NHS COVID-19 ایپ انگلینڈ اور ویلز میں مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

اگر آپ ان میں سے کسی ملک میں رہتے ہیں اور آپ کی عمر 16 سال یا اس سے زیادہ ہے تو آپ یہ ایپ اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اس ایپ میں متعدد فیچرز شامل ہیں تاکہ آپ کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کرنے میں مدد مل سکے، بشمول:

  • آپ کو یہ بتانے کے لیے الرٹس وصول پانا کہ آیا آپ COVID-19 کے خطرے میں ہو سکتے ہیں
  • علامات کی جانچ کرنے کا آلہ
  • آپ کے حالات کے مطابق تازہ ترین صلاح
  • COVID-19 سے متعلق عام معلومات
  • دوسروں کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مثبت نتیجہ (NHS یا بامعاوضہ جانچ کی طرف سے) داخل کرنا کہ آیا وہ خطرے میں ہو سکتے ہیں

یہ ایپ اس کے مطابق آپ کو تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔ انگلینڈ اور ویلز میں رہنمائی مختلف ہو سکتی ہے۔

اس ایپ کو وقتاً فوقتاً نئی فعالیت اور اصلاحات کے ساتھ اپ-ڈیٹ کیا جائے گا۔ تازہ ترین ورژن میں جدید فیچرز اور صلاح و مشورے شامل ہیں، اس لیے اسے اپ-ڈیٹ رکھنا ضروری ہے۔

اپنی ٹیکاکاری کی کیفیت کے لیے، علیحدہ NHS ایپ استعمال کریں (صرف انگلینڈ)۔

NHS COVID-19 app: download and set up guide

ایپ کے بارے میں مدد حاصل کریں

یہ ایپ 12 مختلف زبانوں میں دستیاب ہے اور آپ سیٹنگز میں اپنی ترجیحی زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس بارے میں مزید جانکاری حاصل کریں کہ NHS COVID-19 ایپ کون استعمال کر سکتا ہے­۔

NHS COVID-19 ایپ وقت گزرنے کے ساتھ اس ایپ کے صارفین کے مابین فاصلہ کو سمجھنے کے لیے بلوٹوتھ لو انرجی (BLE) کا استعمال کرتا ہے۔ مثالی طور پر، اگر آپ 15 منٹ یا اس سے زیادہ دیر تک کسی ایسے شخص سے 2 میٹر کے اندر رہے ہیں جس کی COVID-19 کی جانچ مثبت آئی ہے تو رہنمائی کے ساتھ آپ کے پاس ایک ایکسپوژر نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

اگر کسی شخص کی COVID-19 کی جانچ مثبت آتی ہے، وہ اس ایپ میں نتیجہ کی اطلاع دیتا ہے، اور اپنی بے ترتیب ID شیئر کرنے سے اتفاق کرتا ہے تو یہ ایپ ہر اس ایپ یوزر کے لیے خطرے کا اندازہ لگائے گا جس کے وہ پچھلے کچھ دنوں میں رابطہ میں آئے تھے – اس معلومات کے ساتھ، یہ ایپ اندازہ لگائے گا کہ آیا کسی صارف کو ایکسپوژر نوٹیفکیشن موصول ہونا چاہیے۔

اس بارے میں مزید جانکاری حاصل کریں کہ یہ ایپ کس طرح کام کرتا ہے۔

NHS COVID-19 app: user guide

NHS COVID-19 app: download and set up guide

یہ ایپ آپ کے ڈیٹا کی حفاظت کس طرح کرتا ہے

COVID-19 اس ایپ کے دیگر صارفین سے آپ کی رازداری اور شناخت – اور آپ سے ان کی رازداری اور شناخت کی حفاظت کرتا ہے۔ یہ ایپ ایسی بے ترتیب ID کا استعمال کرتا ہے جو یہ شناخت کرنے کے لیے NHS یا حکومت کے ذریعہ نہیں استعمال کیے جا سکتے کہ آپ کون ہیں، یا آپ نے کس کے ساتھ وقت گزارا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی ٹیکاکاری کے ریکارڈز اور COVID پاس NHS ایپ میں علیحدہ ظاہر ہوتے ہیں (صرف انگلینڈ)۔

NHS COVID-19 app: your data and privacy

اضافی معلومات

ایپ کے استعمال اور استعمال کنندگان کے بارے میں ڈیٹا

ڈیجیٹل 119 فیڈ بیک فارم

NHS COVID-19 app: privacy information

NHS COVID-19 app: accessibility

شائع کردہ 13 June 2022
آخری اپ ڈیٹ کردہ 28 March 2023 + show all updates
  1. Added notice explaining that the app will be closing down on 27 April.

  2. Updated to reflect the app version 5.0 changes.

  3. First published.