دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانیہ نے پاکستان کے لئے شیوننگ اسکالرشپس کی تعداد میں اضافہ کردیا

شیوننگ اسکالرشپس کی مکمل ادائیگی برطانوی حکومت کرتی ہے اوریہ اسکالروں کو ان کے منتخب کردہ مضمون میں ماسٹرزڈگری کے حصول کے لئے دئیے جاتے ہیں.

1. Group photograph of departing Chevening Scholars with the British Deputy High Commissioner, Mr. Patrick Moody, after the award ceremony in Islamabad.

حکومت برطانیہ نے اسلام آباد، کراچی اورلاہورمیں کئے گئے اعلانات کے مطابق پاکستان کے لئے شیوننگ اسکالرشپس کی تعدادمیں اضافے کا اعلان کردیا ہے.

تینوں تقریبات میں اسکالرشپ ملنے کے بعد پاکستان بھر سے برطانیہ روانہ ہونے والوں کے علاوہ المنائی اراکین اور برطانوی ہائی کمیشن نے افسران نے شرکت کی.

اسلام آباد کی تقریب میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنرپیٹرک موڈی نے کہا:

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کے لئے شیوننگ اسکالرشپس کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اوریہ 2015ء کے 73 کے مقابلے میں اس سال 81 ہوگئی ہیں.

یہ بھی پہلی بار ہے کہ ہم بلوچستان سے ایک شیوننگ / برطانوی لائبریری فیلوشپ اورخیبرپختونخواہ سے ایک شیوننگ آکسفرڈ سینٹربرائے اسلامک اسٹڈیز فیلو شپ کے لئے بھیج رہے ہیں .

شیوننگ پروگرام نہ صرف ان اسکالرز کے لئے مستقبل میں انکے کیرئیر اورترقی کے باب میں فوری فائدے کا سبب بنتے ہیں بلکہ ان سے پاکستان اور برطانیہ کو بھی ان سے طویل مدتی فائدے ہوتے ہیں.

اسکالرشپس اورچند فیلو شپس کی درخواستیں برائے 2018-2017ء پاکستان سے 8 نومبر 2016ء تک وصول کی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے تفصیلات کے لئے اس ویب سائٹسے رجوع کریں .

رابطے کے لئے

Press Attaché
British High Commission
Islamabad
Tel. 051 201 2000

شائع کردہ 1 September 2016