دنیا کی خبروں کی کہانی

بھارت میں عالمی یوم جمہوریت

برطانوی ہائی کمیشن نے بھارت میں عالمی جمہوریت نئی دہلی میں ایک پینل مباحثے اور ثقافتی پروگرام کے ذریعے منایا.

International Democracy Day in India

International Democracy Day in New Delhi

عالمی یوم جمہوریت منانے کے لئے بھارتی ہائی کمیشن نے ملٹی پل ایکشن ریسرچ گروپ کے، جو نئی دہلی میں ایک این جی او ہے اور 1985 ء سے قانونی اختیارات کے لئےکام کررہی ہے، ساتھ مشترکہ طور پر 15 ستمبر کو ایک تقریب منعقد کی.

2007ء میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 15 ستمبر کو عالمی یوم جمہوریت قرار دیا جس کا مقصد جمہوری اصولوں کا فروغ اوران کا استحکام تھااورتمام رکن ریاستوں اور تنظیموں کومدعو کیا کہ وہ اس دن کو ایسے انداز میں منائیں کہ جس سے عوامی شعور میں اضافہ ہو.

قرارداد کی تمہید میں یہ توثیق کی گئی ہے کہ:

  • جہاں جمہوریتیں مشترکہ خصوصیات شئیر کرتی ہیں وہیں جمہوریت کا کوئی واحد ماڈل نہیں اور جمہوریت کسی ملک یا خطے تک محدود نہیں
  • جمہوریت ایک بین الاقوامی قدر ہے جس کی بنیاد عوام کا آزادانہ اظہار رائے ہے کہ وہ کس قسم کا سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی نظام چاہتے ہیں اورزندگی کے ہر شعبے میں ان کی بھرپور شرکت ہے.

بھارت میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر الیگزینڈر ایوینزنے اس موقع پر کہا:

جمہوریت کو خودبخود مل جانے والی نعمت نہیں سمجھ لینا چاہئیے کیونکہ یہ کھلے اور متوازن معاشروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے. ###مزید معلومات

اس تقریب میں ایک پینل مباحثہ تھا جس میں مختلف شعبوں سے متعلقہ نوجوان اس قسم کے مسائل پر، جیسے آزاد خیال جمہوریت میں اقدار، صنفی مسائل، مخنثوں کے حقوق اور ایڈززدہ لوگوں کے ساتھ رہنا سہنا، تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمہوریت کے مختلف پہلووں پر اور اس بنیادی معلومات پرکوئز سوال کئے گئے جوایک جمہوری ملک میں رہنے والے ایک چوکس شخص کے پاس ہونا چاہئیں ۔ تقریب کا اختتام موسیقی اوررقص پر ہوا جو نوجوانوں نے کئے.

  • مساوات
  • تنوع
  • رسائی سب کے لئے
  • جمہوریت

اس مقابلے کے لئے 60 درخواستیں دی گئیں جن میں سے 15 بہترین تصاویر کی نمائش کی گئی

شائع کردہ 16 September 2016