دنیا کی خبروں کی کہانی

برطانوی ہائی کمشنر: پاکستان کی قومی نفسیات میں ادب کا خاص کردار ہے

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سی ایم جی، نےلوک ورثہ میں اسلام آباد لٹریچر فیسٹول سےخطاب کیا.

The British High Commissioner to Pakistan, Thomas Drew CMG, spoke at the Islamabad Literature Festival at Lok Virsa Islamabad

The British High Commissioner to Pakistan, Thomas Drew CMG at Lok Virsa Islamabad.

اسلام آباد لٹریچر فیسٹول کا یہ چوتھا سال ہے ور مقررین میں قیصرہ شاہراز اور اناطول لیوین شامل ہیں .

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا:

اسلام آباد لٹریچر فیسٹول – اپنے کراچی اور لاہورکے فیسٹولز کی طرح – ادب، فن اور ثقافت کی تقریب ہے۔ ادب، کسی بھی ملک کا دورہ کرنے والے کو تواپنے رنگوں اور ساخت کی گہرائی اور رنگا رنگی دکھا سکتا ہے لیکن ملک کے باہر سے اکثریہ دکھائی نہیں دیتے.

ہوسکتا ہے آپ کہیں کہ یہ تبصرہ میں کئی ملکوں میں کسی بھی آرٹس فیسٹول میں کرسکتا ہوں۔ ممکن ہے۔ لیکن کم از کم ایک اجنبی کوبھی اس ملک کی قومی نفسیات میں ادب کا خاص کردارنظر آتا ہے۔ برطانیہ میں ہم اس سال شیکسپئیر کے بعد کے 400 سال کی یاد منارہے ہیں۔ لیکن ہم نے اس موقع پر کوئی عوامی تعطیل نہیں رکھی ہےاور یقینا ہمارے پاس ایسی کوئی شخصیت نہیں جو علامہ اقبال کی طرح قومی شعورپر نمایاں اثرات رکھتی ہو.

برطانوی ہائی کمشنر کی حیثیت سےیہاں میں کئی برطانوی اور پاکستانی مشترکہ مصنفین یا پاکستان میں پیدا ہونے والے کئی برطانوی مصنفین جیسے طارق علی اور محسن حامد سے لے کر قیصرہ شاہراز تک کا نام لینا چاہوں گا ۔ قیصرہ بھی اس فیسٹول میں شرکت کررہی ہیں۔ یہ مصنفین ہمارے دونوں ملکوں میں اپنا مقام بنارہے ہیں.

آخر میں یہ اضافہ کرتا چلوں کہ میرے فرائض میں شامل یہ ایک ایسا شعبہ ہے جو ہمارے مفادات میں بڑا خوشگواراوراتنا ہی اہم ہے۔ آپ میں سے کچھ شخصیات کو پاکستان میں برطانیہ کے تعلیمی کام کے بارے میں علم ہوگا: یہ دنیا بھر میں ہمارے بڑے ترقیاتی کاموں میں کسی ایک ملک میں سب سے بڑا کام ہے۔ کوئی بھی ادب، خواندگی کے بغیر ممکن نہیں۔ لیکن ہم اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کررہے ہیں.

اسی سال ہم کراچی اور لاہور میں برٹش کونسل لائبریری دوبارہ کھول رہے ہیں، جو بلکل نئی عمارتوں، نئی سہولیات اور کتابوں سے مزین ہوں گی۔ جو لوگ ان تک پہنچ نہ سکتے ہوں، برٹش کونسل ان کے لئے ڈیجیٹل لائبریری قائم کررہی ہے جس میں5000 جرنل، 30000 کتابیں، فلمیں، مباحث، اس کے علاوہ ‘‘آج کی نظم، اس ہفتے کی کتاب اور اس ماہ کی فلم’’ سب موجود ہونگے۔ اورہاں! اس اختتام ہفتہ کی سرگرمیوں سے تعاون میں ہم یقینا بڑی خوشی محسوس کررہے ہیں.

نوٹس برائے ایڈیٹرز

برطانوی کمشنر ٹوئٹرپر * @TomDrewUK

  • مکمل تقریرملاحظہ کیجئیے read here (PDF, 106 KB, 2 pages)
شائع کردہ 19 April 2016