تقریر

نیٹوسربراہی اجلاس: دارالعوام میں وزیراعظم کا بیان

ڈیوڈ کیمرون نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بارے میں آج دارالعوام میں ایک بیان دیا جو 4 سے 5 ستمبر 2014ء کو منعقد ہوا۔ چند اقتباسات یہاں پیش ہیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Prime Minister

مسٹر اسپیکر! نیٹوسربراہی اجلاس میں اس اہم اتحاد کے لوگوں کی کامیاب یک جائی ہوئی۔ ہماری سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے اوران پر قابو پانے کے لئے اس کا اتفاق، اس کا عزم اوراستحکام سب ہی پر عیاں تھا۔ عالمی رہنماؤں کا سب سے بڑا اجتماع میرے خیال میں اس سے پہلے اس ملک میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ نیٹو اجلاس میں یوکرین، دفاعی اخراجات اورنیٹو میں اصلاحات، اسلامی انتہاپسندی کی روک تھام، افغانستان کا مستقبل اور ہماری فوج اورفوجیوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے

نیٹو میں اصلاحات

سرد جنگ کے خاتمے کے بعد نیٹو نے اپنی انتہائی مستعد فورس کو ختم کردیا تھا۔

اس سربراہی اجلاس میں ہم نے اس فیصلے کوالٹ دیا اور اپنی مستعدی میں اضافہ کرکے ہر خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار رہنے پر متفق ہوگئے اور اس کے ساتھ ہم نے یہ بھی طے کیا کہ ہم نیٹو سے باہر کے ملکوں کی استعداد میں اضافے کے لئے بھی مزید کوشش کریں گےتاکہ ان کی دفاعی صلاحیتوں کی تعمیر میں مدد دی جاسکے۔

ایک کثیر الملی صف اول فورس دنیا کےکسی بھی مقام پر 2 سے 5 دن کے اندر تعینات کی جاسکے گی۔

برطانیہ اس سے تعاون کے لئے ایک جنگی گروپ اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر فراہم کرے گا

اسلامی انتہا پسندی

اسلامی انتہا پسندی کے خطرے کے پیمانے سے یہ اتحاد بخوبی آگاہ تھا۔ اورہم نے اپنے پاس موجود تمام انسانی، سفارتی، اور فوجی وسائل کو اس وحشیانہ دہشت گرد تنظیم کا وجود مٹانے کے لئے استعمال کرنے پراتفاق کیا.

افغانستان

ہم نے افغانستان کے دونوں صدارتی امیدواروں سے انتخابات کے جلد ازجلد پرامن تصفئیے اور ایک نئی حکومت کے قیام کے لئے ملکرکام کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کانفرنس میں بیان دیا کہ وہ ایساہی کریں گے اور ایسا ہونا بہت ضروری ہے۔

اجلاس نے القاعدہ کو افغانستان سے بھگانے اور افغان سیکیورٹی فورسز کو اپنی سلامتی کی ذمے داری خود سنبھالنے کی تربیت دینے میں غیر معمولی قربانیاں دینے پر اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ہم نے ایک پرامن،خوشحال اورمستحکم افغانستان سے طویل المدت تعاون کا عہد دہرایا جس میں نومبر میں لندن کی ترقیاتی کانفرنس شامل ہے۔

مجھے یقین ہے کہ یہ اجلاس کامیاب تھا۔ اس نے ثابت کیا کہ یہ تنظیم مستقبل میں ہماری سلامتی کے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ماضی میں تھی ،یہ بیان میں ایوان کی نذرکرتا ہوں.

شائع کردہ 8 September 2014