پالیمان کے لیے تحریری بیان

مشرق وسطی امن عمل

سکریٹری خارجہ نے پارلیمنٹ کو اسرائیلی- فلسطینی امن مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon William Hague

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ:

امریکانے 30 جولائی 2013ء کواسرائیل اورفلسطینی مذاکرات کاروں کے درمیان براہ راست بات چیت کو دوبارا شروع کروایاجس کا مقصد مشرق وسطی امن عمل کے منصفانہ اور پرامن حل کا حصول تھا۔گزشتہ نو ماہ میں برطانوی حکومت نے امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کی مستحکم حمایت کی کہ وہ فریقین کے درمیان خلیج کو پاٹنے کی کوشش کررہے تھے۔امن کے لئے ان کا خود کو وقف کردینا بڑی زبردست بات ہے اورمیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

یہ مایوس کن بات ہے کہ ان کوششوں کے باوجود آج تک فریقین ان مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں کر سکے ہیں۔ اب یہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں پر منحصر ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ وہ امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں یا اسے ضائع کردیں گے۔ ہم فریقین پر زور دیں گے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اس عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے لازمی مشترکہ گراؤنڈ اورسیاسی توانائی تلاش کریں اور دوسرے ملکوں کی حوصلہ افزائی ہو کہ وہ اس مقصد کے حصول میں تعاون کو برقرار رکھیں.

مذاکرات کے ذریعے ایک دو ریاستی معاہدہ ہی اس تنازع کا واحد حتمی حل ہے۔ اس کے پیرا میٹر بھی واضح ہیں: دوریاستیں، 1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پراورمتفقہ تبادلہ اراضی کے ساتھ ، یروشلم مشترکہ دارالحکومت،مہاجرین کا منصفانہ،شفاف اورمتفقہ تصفیہ اورغزہ فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ قرار پائے۔اس معاہدے کی ضرورت اورعالمی حمایت ہمیشہ کی طرح اہم ہے۔جیسا کہ میرے دوست عزت مآب وزیراعظم نے اس خطے کے حالیہ دورے میں واضح کیا کہ امن کے فوائد آنے والی نسلوں، اسرائیلیوں اورفلسطینیوں کے لئے ایک جیسےاورانگنت ہونگے۔ لیکن یہ دوریاستی حل آسان نہیں مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔میں دونوں جانب کے رہنماؤں پر زوردیتا ہوں کہ وہ ہمت، وژن اورضروری فوری اہمیت کا مظاہرہ کریں.

برطانوی حکومت امن کے لئے کوششوں سے تعاون کا مکمل کمٹمنٹ رکھتی ہے۔ مشرق وسطی اورشمالی افریقہ کے وزیر مملکت مستقبل قریب میں خطے کا دورہ کریں گے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 1 May 2014