تقریر

خواتین اورلڑکیوں کے لئےصاف ایندھن تک رسائی میں بہتری

وزیربرائے ترقیات لن فیدراسٹون کی لندن میں صاف چولھوں پر کانفرنس میں تقریر جس میں مرکزی موضوع خواتین اورلڑکیوں کے لئےصاف ایندھن تک رسائی میں بہتری تھا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon Lynne Featherstone

لن فیدراسٹون کی تقریر کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ انہوں نے کہا:

خواتین اورلڑکیوں کے لئےصاف توانائی تک رسائی میں بہتری پیدا کرنا میری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

گزشتہ نومبرمیں نیویارک میں ‘پائیدار توانائی سب کے لئے بورڈ کانفرنس ‘میں میں نے خواتین اورلڑکیوں کے لئےصاف توانائی تک رسائی میں بہتری کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا اور’صاف چولھوں کے لئے عالمی اتحاد’( Global Alliance for Clean Cookstoves )کی لیڈر شپ کونسل میں کام کرنے پر رضامندی بھی ظاہرکی۔ یہ مہم ان معاشی، طبی اورحفاظتی فوائد کو سامنے لاتی ہے جوصاف توانائی سے خواتین کو خاص طور پر رات کو پڑھنے، بہتر طبی دیکھ بھال، مزید آمدنی پید اکرنے اوررات کو سڑکوں پرخود کو محفوظ محسوس کرنےکے لئے حاصل ہوتے ہیں۔ کھاناپکانے کے لئے صاف اور محفوظ طریقوں کے بغیردنیا بھر میں خواتین اورلڑکیوں کے لئے معاشی خودمختاری، تحفظ اورصحت کا حق حاصل ہونا ممکن نہیں۔ اگر لڑکیاں اورعورتیں آگ جلانے کے لئے لکڑیاں اکھٹا کرتی رہتی ہیں تو نہ وہ پڑھائی کرسکتی ہیں اور نہ ملازمت، تو وہ نہ اپنی صلاحیتیں استعمال کرسکتی ہیں نہ ان کے خاندان کو کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ لکڑیاں چنتے وقت لڑکیوں اورعورتوں کو حملے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک فیصلہ کن قدم اٹھانے کے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ اورواضح اشارہ عالمی تنظیم صحت کا وہ تخمینہ ہے جس کی تصدیق ابھی ماریانے کی ہے کہ 2012ء میں 40 لاکھ سے زائد اموات گھرمیں آلودگی کی وجہ سے ہوئیں۔

گھر میں آلودگی کا اثر دل کی بیماریاں بھی پیدا کرتا ہے، ترقی پزیرملکوں میں بچے کی پیدائش کے بعد عورتوں کی موت کی سب سے بڑی وجہ اب بھی گھر کی فضامیں آلودگی ہے۔43 لاکھ بہت بڑی تعداد ہے اور اسے ان 6۔2 کھرب افراد کی تعداد سے ملادیا جائے جو گھروں میں روزمرہ کھانا پکانے کے لئےلکڑیاں،لکڑیوں کا کوئلہ یاکوئلہ استعمال کرتے ہیں تو گویا ہم ترقی پزیر دنیا میں عوامی طبی بحران کی بات کرتے ہیں۔

یہ بڑی سنگین بات ہے، لاکھوں افراد اپنے گھروں کے عین بیچ، اپنے باورچی خانوں میں آلودگی سے ہلاک ہورہے ہیں۔

لہذا آج کی اس کانفرنس کا تبدیلی کے لئےایک موڑ ثابت ہونا بہت اہم ہے۔ جو تازہ ترین شہادت کو اکھٹا کرے اوراجتماعی اورموثراقدام کے لئے ایک عمل انگیز فراہم کرے۔

مل جل کرکام لازمی ہے۔

ملیریا کو لے لیجئیےجو صحت کے لئے ایک اور وبا ہےلیکن جہاں عالمی کارروائی،ربط اور نجی شعبے کی شرکت سے جانیں بچائی جارہی ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کیا کچھ کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں اس کامیابی کو صفائی سے کھانا پکانے کے شعبے میں مثال بنانا چاہئیےتاکہ گھریلو آلودگی بڑھنے نہ پائے بلکہ کم ہونے لگے۔

آگے بڑھنے اوراتحاد کے ہدف یعنی 2020ء تک 10 کرورصاف ستھرے چولھے کے حصول کے لئے ہمیں ان تجربات سے سیکھنا ہوگا جو کامیاب ہوئے ہیں۔موبائل فون کی مارکیٹ کی کامیابی اور شمسی روشنی کا تیزی سے ترقی کرتا شعبہ یہ بتاتا ہے کہ مارکیٹ کی بنیاد پر فراہم کردہ اشیاء غریب ترین افراد تک پہنچ چاتی ہیں۔کاروباری لوگ ایک بہت بڑی مارکیٹ کی طرف متوجہ ہورہے ہیں جو ایسے چولھے خریدنا چاہتی ہے جس میں کھانے پکانے میں ایندھن اوروقت کی بچت ہوسکے ۔ لیکن ہمیں اپنی رفتار کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی بے شمار لوگ ٹھوس ایندھن استعمال کررہے ہیں۔ جیسے جیسے ہم اپنی کوششوں میں اضافہ کریں ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہماری معاونت موثر ہے یا نہیں۔

چولھوں کے لئے شفاف کارکردگی اورجانچ پڑتال کی سہولت ضروری ہے۔ میں آج برطانیہ کو پابند بناؤنگی کہ وہ چولھوں کے معیارکے باب میں کام کو آگے بڑھائے۔ ہمیں ان چولھوں کے لئے ایک کم ازکم معیار مقررکرنا ہوگا جن کی ہم حمایت کررہے ہیں تاکہ وہ موثر،محفوظ اور کم دھواں خارج کرنے والے ہوں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ چولھے حقیقی تبدیلی پیدا کرتے ہیں۔ خاندانوں کو یہ یقین ہونا چاہئیے کہ نیا چولھا اپنی قیمت خریدجیسی کارکردگی دکھائے گا، نہ صرف پیسے اوروقت کی بچت ہوگی بلکہ ان کی صحت بھی بہتر ہوسکے گی۔ مسئلہ بالکل واضح ہے،اس کا حل بھی ہاتھ میں ہےاور آپ سب یہ یقینی بنانے کے لئے انتھک کام کررہے ہیں کہ یہ چولھے بہترین معیار رکھتے ہوں۔ لیکن ایک نکتہ مزید قابل غور ہے۔

مجھے یقین ہے کہ آپ سب بھی میری طرح اس مسئلے کواتنی ہی سنجیدگی سے لیں گے اور اسی مہارت سے اس کا حل کریں گے جیسے کہ دوسرے عالمی طبی مسائل کے باب میں کیا گیا ہے۔ لیکن ایسا کرنے کے لئے ہمیں آگے بڑھ کربات کو پھیلانا ہوگا۔آپ کی مہارت کو دنیا بھر میں وسیع تعاون کی ضرورت ہے، عوام کی اورسیاستدانوں کی حمایت درکار ہے۔اس لئے میں جب آج آپ کے لئے ایک کامیاب اورپیداواری سہ پہرکی تمنا کرتی ہوں،تو یہ بھی کہونگی کہ اگر آپ اور کچھ نہ لے جاسکیں تو اس پیغام کو آگے بڑھائیں اور اس کے بارے میں لکھیں۔

آج یہاں شرکا کئی شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں صحت، ماحولیات، توانائی،کاروباراوردیگر کئی شعبے شامل ہیں۔ یہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ حل تلاش کریں اور گھروں کو خطرناک اور صحت کی خرابی کا گڑھ ہونےکی بجائے تحفظ اور اختیار کامرکزبنادیں۔

شائع کردہ 23 May 2014