تقریر

متشدد انتہا پسندی کے بچاوپرمشترکہ بیان

متشدد انتہا پسندی کے بچاوپرمشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے.

Sir Matthew Rycroft KCMG CBE

متشدد انتہا پسندی کے بچاوپراقوام متحدہ کی عالمی قیادت کے اصول

متشدد انتہا پسندی جو اورجب دہشت گردی کی طرف لے جائےتو نسلوں کے لئے چیلنج بن جاتی ہے۔ وہ سماجی اور سیاسی شمولیت کوکم کردیتی ہے، خوف اورنفرت پھیلاتی ہے اور زندگی کے لئے خطرہ بن جاتی ہے۔ عالمی شراکت دار اور/یا کثیر الجہتی تنظیموں کو اب اس چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا جس کی قیادت اقوام متحدہ کرے۔ اقوام متحدہ عالمی انسداد-دہشت گردی حکمت عملی کی 10 سالہ سالگرہ کے موقع پر اس سال کے شروع میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے یک آواز ہوکے کارروائی کا مطالبہ کیا جس میں اقوام متحدہ کے تمام اراکین کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی کہ وہ اپنے مینڈیٹ میں سکریٹری جنرل کے متشدد انتہا پسندی سے بچاو کی کارروائی کے منصوبے (PVE) کی متعلقہ سفارشات شامل کریں۔ ہم رکن ریاستوں کو اب اقوام متحدہ سے مطالبہ کرنا ہے کہ وہ کارروائی کے لئےتزویری قیادت اور کمٹمنٹ کا مظاہرہ کرے۔

دہشت گردی پھیلانے والی صورتوں سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کا مجموعی طریقہ کار درکار ہے۔ ہمیں باہمی تعاون کی لازما حوصلہ افزائی کرنا چاہئیےاورزمین پر بامعنی اثر پیدا کرنا چاہئیے۔ ہم اس منصوبے (PVE) پرعملدرآمد کے لئے اقوام متحدہ کے نظام میں درج ذیل اصولوں کے شامل کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں

**ادراک ** – ایک مستحکم (PVE). اشاراتی بنیاد تشکیل دی جائے جو بنیاد پرستی کے متشدد بننے کے چکرکو ظاہر کرے اور متشدد انتہا پسندی کے پھیلاو کو روکنے اوراس کا انسداد کرنے کے موثرطریقے بتائے۔۔ تحقیق اورتجزیہ جس میں صنفی تجزیہ شامل ہو، قومی تجربات کی بنیاد پر کیا جائے اوراقوام متحدہ کے تمام متعلقہ اراکین کو اس میں شریک کیا جائے.

** ہم آہنگی** – وسیع تر اقوام متحدہ کے کام اور PVE کے درمیان رابطے کو دریافت کرکے، جس میں PVE کو تزویری فریم ورک میں، جہاں متعلقہ ہو، شامل کیا جائے۔ ہر مسئلے کے لئےیہ مناسب یا ضروری نہیں کہ اس کا زاویہ PVEہی کے مطابق رکھا جائے۔ لیکن اقوام متحدہ ان مواقع کی بخوبی نشاندہی کرنے کی پوزیشن میں ہے جہاں PVE کی سفارشات کو موجودہ کام میں شامل کیا جاسکے.

**متحرک کرنا ** – مناسب وسائل اورمہارت استعمال کرکے PVE پالیسی مشاورت تشکیل دی جائے اور پروگرام وسائل کو ہدف مقرر کیا جائے.

** رابطے** - PVE سرگرمیوں کی تزویری منطق اورفوائد کو ہیڈکوارٹر کی سطح پرعلاقائی طور پراور فیلڈ میں بیان کیا جائے اور رابطے کے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئَے بہدف پیغامات ارسال کئے جائیں اوررکن ریاستوں کی ان کی کوششوں میں معاونت کی جائَے.

** باہم ارتباط** – رکن ریاستوں کے لئےتزویری پالیسی اور پروگرام رہنمائِی کو مستحکم کرکے جو خطرات ، کمزوریوں اور خلا کی تفہیم کی بنیاد پر تشکیل ہوئی ہیں اور جن میں متعلقہ بین الاقوامی، علاقائی اورذیلی علاقائی تنظیموں اور فورمزسے قریبی تعاون شامل ہے ۔ اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ اپنی رکن ریاستوں کے درمیان تعاون کو، بشمول فیلڈ میں، بڑھائے.

رکن ریاستوں کی حیثیت سے ہمارا کمٹ منٹ

متشدد انتہا پسندی کے عالمی خطرے سے ان اصولوں کے مطابق نمٹنے کے لئے تمام عالمی برادری سےکارروائی اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے تمام ستونوں پر متوازن عملدرآمد کے مطابق اور جیسا کہ PVE ایکشن پلان میں طے کیا گیا ہے، بنیادی ذمے داری رکن ریاستوں پرعائد ہوتی ہے.

مندرجہ بالا اصولوں سے تعاون کے لئے ہم رکن ریاستوں کا ارادہ ہےکہ :

  • ہم مثالوں کے ذریعے قیادت کریں، اپنے داخلی تجربوں اور متعلقہ قومی اور علاقائی تنظیموں کے حاصل کردہ سبق میں دوسروں کو شریک کریں
  • جنرل اسمبلی کے قومی اور علاقائی PVE ایکشن پلان پرعملدرآمد کےمطالبے پر کارروائِی کریں اور دوسری رکن ریاستوں کی بھی اس میں مدد کریں
  • اقوام متحدہ کی قیادت میں PVE کارروائی سے تعاون کا جائزہ لیتے رہیں جس میں اقوام متحدہ کے اراکین کے لئے مہارت، پروگرامنگ اور اضافی بجٹ کی معاونت شامل ہے ##اقوام متحدہ کے ارتباط اوراثرمیں اضافہ کرنا

جنرل اسمبلی نے اپنی قرارداد A/RES/70/291 میں یکم جولائِی کو سکریٹری جنرل سے اراکین ریاستوں کی مدد کے نظام کی اہلیت پر نظر ثانی درخواست کی تھی.

ہم موجودہ اور اگلے سکریٹری جنرل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ:

  • اقوام متحدہ کے نظام میں ارتباط، ہم آہنگی اور قیادت میں اضافے کی ضرورت پر نظر ثانی کریں تاکہ وہ دہشت گردی اور متشدد انتہا پسندی کے، جب وہ دہشت گردی کی طرف لے جارہی ہو، خطرات کے پیمانے کی عکاسی کرسکے
  • اراکین ریاستوں سے مشاورتی عمل شروع کریں جو جنرل سکریٹری کی 2017ء میں تبدیلی کےدوران جاری رہے
  • یو این سی ٹی آرکیٹیکچرکے مئی 2017ء تک مزید استحکام کے امکانات پیش کریں جو یو این سی ٹی اداروں کے درمیان روابط اور اقوام متحدہ کے اراکین کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کریں
شائع کردہ 13 October 2016
آخری اپ ڈیٹ کردہ 14 October 2016 + show all updates
  1. Updated

  2. First published.