تقریر

سکریٹری خارجہ نے چندی گڑھ میں ڈپٹی ہائی کمیشن کاافتتاح کیا

فلپ ہیمنڈ نےنئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کےچندی گڑھ میں افتتاح پر تقریر کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Philip Hammond

ست سری اکال اورنمسکار سے ابتدا کرتے ہوئے انہوں نے کہا:

وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ اور بھارت کو ایک ‘ناقابل شکست اتحاد’ قرار دیا ہے۔ میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔

برطانیہ کی معیشت آگے بڑھ رہی ہے اور اسی طرح بھارت کی ۔

برطانیہ کااپنی خوشحالی اور مسابقت پزیری کے استحکام کے لئے ایک طویل المدت منصوبہ ہے اور بھارت کا بھی۔ گزشتہ سال برطانیہ دنیا میں تیزترین نمو پزیر معیشت تھا۔ بھارت کے پاس دنیا کی متحرک ترین معیشت بننے کی امکانی قوت موجودہے۔

اور چندی گڑھ میں خاص طور پر ہمارا امتزاج بہترین ہے۔ جیسا کہ برطانیہ کی پنجابی برادری کے بہیت سے رکن آپ کو بتائیں گے کہ برطانیہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے زبردست ملک ہے۔

افراط زراورسود کی شرح کم۔ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ۔ کارپوریشن ٹیکس کی شرح جی 20 ملکوں میں سب سے کم اور جی 7 ملکوں میں اوربھی کم ترین۔ ہم نے اسے اور بھی بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ دنیا بھر میں ہم اپنی تزویری شراکت داری پر سرمایہ کاری کرنے کے کمٹ منٹ پر عمل پیرا ہیں تاکہ ثقافتی اور تجارتی رابطے بڑھیں اور مشترکہ تحفظاتی مفادات کو فروغ ہو۔

لیکن اس میں آپ کے لئے حیرانی کی کیا بات ہے ؟

بھارت میں برطانیہ جی 20 ملکوں میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے اور یہ سرمایہ کاری، امریکا اورجاپان کی مشترکہ سرمایہ کاری سے زیادہ ہے۔ برطانیہ کا کاروبار، ‘اسمارٹ’ شہروں سے تعاون اور پائیدار توانائی میں استحکام بھارت کے اصلاحی پروگرام کے لئے بہت موزوں ہے۔

ہمارا سفارتی نیٹ ورک ہوسکتا ہے کہ بڑا ہو لیکن اس کا سائز برطانیہ میں آباد بھارتی کمیونٹی سے کم ہے جس کا ہر فرد اپنی جگہ ایک سفیر ہے جو برطانیہ- بھارتی قریبی رشتوں کو ہر لمحہ فروغ دے رہا ہے۔

ہمارے ثقافتی رابطے ایک منفرد اثاثہ ہیں۔

مجھے خوشی ہے کہ ہماری دونوں حکومتیں برطانیہ بھارت تعلیم اورریسرچ انی شئیٹوکومزیدپانچ سال وسعت دینے پر اتفاق کرتی ہیں۔

چندی گڑھ میں نئے سفارتخانے کے افتتاح سے ہمارے بھارت کے مستقبل میں یقین کا اظہار ہوتا ہے۔

یہ ہماری اس خواہش کا اظہار ہے کہ ہم بھارتی ریاستوں میں نمایاں شراکتی کردار ادا کریں جہاں بھارت کی اتنی بیش قدرتاریخ لکھی گئی ہے۔

مزیدمعلومات:

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 11 March 2015