پالیمان کے لیے تحریری بیان

افغانستان ماہانہ پیشرفت رپورٹ برائے ستمبر2013ء

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کو افغانستان میں ستمبر 2013ء میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign Secretary

میں ایوان کوآگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ وزارت خارجہ آج وزارت دفاع اورادارہ بین الاقوامی ترقی کے اشتراک سے افغانستان میں پیشرفت پر31ویں پیشرفت رپورٹ شائع کررہاہے.

میں نے ہلمند صوبائی تعمیرنوٹیم کے انخلا کےبارے میں منصوبے کا اعلان 9 ستمبر کوکیا تھا۔یہ ٹیم پہلے ہی مختصرکی جاچکی ہے۔ دسمبر2013ء میں ایک چھوٹی سی سیاسی اورحکومت سازی ٹیم وہاں سے کیمپ باسٹئین منتقل ہوجائی گی جس کے بعد مارچ 2014ء میں یہ ٹیم ختم کردی جائیگی.

خودمختار انتخابی کمیشن نے 3 ستمبر کو الیکٹ دوئم منصوبہ بورڈ کی میٹنگ کی یوناما کے ساتھ مشترکہ صدارت کی۔ کمیشن نے ووٹررجسٹریشن اورانتخابات کی تیاری پر تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایااورعطیات دہندگان نے انتخابات کی تیاری کے لئے اضافی فنڈ کاوعدہ کیا ۔ مجموعی طور پر عطیات دہندگان نے 134 ملین یو ایس ڈالر کا وعدہ کیا ہے.

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنربرائے انسانی حقوق نوی پلائی نے افغانستان کا 15 سے 17 ستمبر تک دورہ کیا۔ان کادورہ تین کلیدی شعبوں پرمرکوزرہا،انسانی حقوق پر ہونے والی پیش رفت کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی، خواتین پر تشدد اورافغان خودمختار انسانی حقوق کمیشن کا مستقبل.

یکم ستمبرکو صدر حامد کرزائی نے عمر داؤدزئی کوجوپاکستان میں ہائی کمشنر تھے، مجتبی پتنگ کی جگہ قائم مقام وزیرداخلہ مقررکیا.

ہوم سکریٹری نے 22 سے 24 ستمبر کے درمیان افغانستان کا دورہ کیا، صدرحامد کرزائی، وزیرداخلہ اورمہاجرین، سربراہ نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی، افغان خفیہ ایجنسی اورغیرملکی سفرا سے ملاقاتیں کیں۔اس دورے میں ان کی توجہ سیکیورٹی جرائم سے متعلقہ امورپر رہی جن سے برطانیہ متاثر ہوتا ہے( خاص طورپر دہشت گردی،منشیات اورہجرت).

یکم ستمبر کو برطانیہ نے افغان نیشنل آرمی آفیسر اکیڈمی کے قائد ملک کا درجہ حاصل کیا۔ یہ اکیڈمی جو افغان نیشنل آرمی کے مستقبل کے رہنماؤں کی تشکیل کے لئے بنائی گئی ہے، اکتوبر کے آخرمیں تربیت شروع کرے گی.

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے 27 ستمبر کو اعلان کیا کہ برطانیہ 2014ء نیٹو کانفرنس کی میزبانی کرے گا جو آئیساف کے لڑاکامشن کا افغانستان میں آخری سال ہے۔ اس کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی ہونا ہے لیکن اس کے موضوعات پر اکتوبر نیٹووزرادفاع کی برسلزمیٹنگ میں تبادلہ خیال کیاجائے گا.

میں یہ رپورٹ ایوان کی لائبریری کو پیش کر رہا ہوں.

مزید معلومات

ملاحظہ کیجئِے افغانستان میں یوکے ویب سائٹ

گزشتہ افغانستان پیشرفت رپورٹس

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 25 October 2013