پالیمان کے لیے تحریری بیان

افغانستان ماہانہ پیشرفت رپورٹ برائے مارچ 2014ء

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے پارلیمنٹ کونومبر 2010ء کے بعد سے اب تک کی 36 ویں پیش رفت رپورٹ سے آگاہ کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Rt Hon William Hague

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:میں ایوان کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وزارت خارجہ نے وزارت دفاع اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ مل کر آج افغانستان میں ترقی کے بارے میں نومبر 2010ء کے بعد سے اب تک کی 36 ویں رپورٹ کا اجرا کیا ہے.

مارچ میں تین امیدواروں نے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے اپنا نام واپس لے لیاتھا۔ 6 مارچ کو صدر کے بڑے بھائی قیوم کرزائی نے اپنا نام واپس لیا اورزلمے رسول کی حمایت سےپیچھے ہٹ گئے۔اسی طرح نادر نعیم نے( جو 26 مارچ کو بیٹھ گئے تھے) زلمے رسول کی مہم کی حمایت شروع کردی۔ البتہ عبد الرحیم وردک نے 16 مارچ کو انتخابی دوڑ سے باہر آتے ہوئے کسی اورامیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا.

نائب صدر اول مارشل محمد قاسم فہیم خان کا 9 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ صدرحامد کرزائی نے ان کی موت پرتین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ۔ 18 مارچ کو صدر کرزائی نے محمد یونس قانونی کو نائب صدراول مقررکیا جس کی توثیق پارلیمنٹ نے 25 مارچ کو کی جو آئین کا تقاضا تھی.

مارچ میں خودمختار کمیشن برائے امدادی اثرات[ICAI] نے ادارہ برئے بین الاقوامی ترقی ڈیفڈ اورافغانستان کے پانچ دو طرفہ پروگراموں کے جائزے کی اشاعت کی، یہ پروگرام ترقی اور آمدنی کے شعبوں سے متعلق تھے۔ان میں تین کا تعلق ہلمند سے تھا جن میں سے دو اب بند ہو چکے ہیں۔ڈیفڈ نے اس رپورٹ اور اس کی سفارشات کا خیر مقدم کیاجو اس کے بعد از2014ء منصوبہ بندی عمل کا حصہ ہے۔ڈیفڈ ان امور کا جائزہ لے رہاہے جو [ICAI] نے افغانستان میں غربت کے خاتمے کے اپنے طویل مدتی پروگرام کے باب میں اٹھائے ہیں.

شورشیوں نے 20 مارچ کو کابل کےسیرینا ہوٹل پرحملہ کیا جہاں لوگ نوروز منارہے تھے۔ اس حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک افغان صحافی اوراس کے اہل خانہ شامل تھے۔ یہ ہلاکتیں اور 11 مارچ کو ایک دہری شہریت سوئیڈش/برٹش کے حامل صحافی کی ہلاکت نے افغان صحافی برادری کو انتخابات کے دوران15 دن کے لئے شورشیوں کے پیغامات کو بلاک کرنے پر مجبور کردیا.

میں نے 20 مارچ کو برطانیہ کی ہلمند صوبائی بحالی ٹیم کو بندکرنے کا اعلان کیا ۔ یہ صدر حامد کرزائی کی اس درخواست کے مطابق تھا کہ 2014ء کے اختتام تک افغانستان بھرمیں تمام صوبائی بحالی ٹیمیں بند کردی جائیں تاکہ افغان قیادت کو منتتقلی کا سلسلہ جاری رہے۔برطانوی فورسز نے وسطی ہلمند میں عملے اور آلات کی تنظیم نو کا جاری رکھا اور 15 مارچ کو فارورڈ بیس پرائس کو بند کردیا۔اب صرف کیمپ باسٹئین اورآبزرویشن پوسٹ اسٹرگا 2 اس علاقے میں برطانوی بیس کے طور پر موجود ہیں۔ ٹاسک فورس ہلمند نے ہیڈکوارٹر علاقائی کمان کے ساتھ انضمام کا عمل شروع کردیا ہے اور یکم اپریل سے علیحدہ ہیڈ کوارٹر کو ختم کردے گی.

میں 5 اپریل کو ہونے والے صدارتی اور صوبائی انتخابات کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ان کی تفصیل اپریل کی پارلیمانی رپورٹ میں پیش کی جائے گی.

میں یہ رپورٹ ایوان کی لائبریری کو پیش کررہا ہوں، یہ gov.uk ویب سائٹ پربھی شائع کی جارہی ہے.

مزید معلومات

UK in Afghanistan ویب سائٹ

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 29 April 2014