Skip to main content
رہنمائی

ڈاٶنز سنڈروم،ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاٶز سنڈروم (Urdu)

اپ ڈیٹ کردہ 3 جون 2026

Applies to England

اِس مختصر اینیمیشن میں دوران حمل ڈاٶنز سنڈروم،ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاٶز سنڈروم کی سکریننگ کی وضاحت کی گئی ہے۔ ڈاٶنز سنڈروم،ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاٶز سنڈروم کی ویڈیو

ڈاٶنز سنڈروم،ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاٶز سنڈروم کی ویڈیو

سکریننگ کا مقصد

یہ معلوم کرنا کہ آیا آپ کے بچے کو ڈاؤنز سنڈروم (Trisomy 21 or T21)، ایڈورڈز سنڈروم (Trisomy 18

 or T18) یا پٹاؤز سنڈروم (Trisomy 13 or T13) ہونے کا کتنا امکان ہے۔

سکریننگ کروانا آپ کی منشا پر منحصر ہے۔ آپ کو یہ سکریننگ ٹیسٹ کروانا ضروری نہیں ہے۔ کچھ لوگ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا ان کے بچے کو ان کیفیات میں سے کوئی کیفیت لاحق تو نہیں ہے اور بعض نہیں چاہتے۔ سکریننگ کامل نہیں ہے اور نادرست نتائج دکھا سکتی ہے۔ اِس لیے یہ آپ کے حمل کے بارے میں بات کو ذاتی منشا تک لے جا سکتی ہے۔

سکریننگ کا طائرانہ جائزہ

سکرننگ میں متعدد مختلف ٹیسٹس شامل ہو سکتے ہیں۔

پہلا اسکریننگ کا ٹیسٹ جو آپ کو پیش کیا جائے گا وہ یا تو کمبائنڈ ٹیسٹ ہوگا یا کواڈروپل ٹیسٹ. اس کے بعد آپ کو دوسرا اسکریننگ کا ٹیسٹ پیش کیا جا سکتا ہے۔ اسے نان اِنویسیو پری نیٹل ٹیسٹنگ(NIPT) یعنی غیر جراحتی قبل از پیدائش ٹیسٹ کہا جاتا ہے. ان اسکریننگ کے ٹیسٹوں کے بعد آپ کو تشخیصی ٹیسٹ کی پیشکش ہو سکتی ہے۔ یہ ٹیسٹ یہ یقینی بنائے گا کہ آیا آپ کے بچے کو ان میں سے کوئی عارضه لاحق ہے یا نہیں۔

ڈاؤنز سنڈرومایڈورڈز سنڈرومپٹاؤز سنڈروم کے بارے میںاین ایچ ایس کی ویب سائٹ پر مزید معلومات تلاش کریں

اِن بیماریوں کے بارے میں

ہمارےجسم کےخلیوں کےاندر ننّھی منّی سے چیزیں ہوتی ہیں جنہیں کروموسومز کہا جاتا ہے۔ یہ ڈی این اے (جینیاتی مواد) سے بنے ہوتے ہیں۔ یہ کروموسومز وہ جینز لے کر جاتے ہیں جو یہ طے کرتے ہیں کہ ہم کیسے نشوونما پاتے ہیں۔ عام طور پر ہر خلیے میں کروموسوم کی 23 جوڑیاں ہوتی ہیں۔ نطفے یا بیضےکے خلیات میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، جن سے بچے میں ایک اضافی کروموسوم ہو سکتا ہے۔

 ڈاٶنز سنڈروم، ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاٶز سنڈروم والے بچے ہر عمر کی ماٶں کے ہاں جنم لے سکتے ہیں لیکن ماں کی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اِن بیماریوں میں سے کسی ایک بیماری کے حامل بچوں کے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اِن سب کا باعث جسم کے ایک یا تمام خلیات میں کروموسوم کی ایک اضافی نقل کا موجود ہونا ہے۔ صرف بعض خلیوں میں اضافی کروموسوم کا ہونا موزائیک فارم کہلاتا ہے۔ پچی کاری کی شکل کہلاتا ہے اور اِس کے بچے میں ہلکے اثرات ہو سکتے ہیں۔ سکریننگ سے یہ شناخت نہیں ہو سکتی کہ آپ کے بچے کو معذوری کی کونسی شکل یا معذوری کا کونسا درجہ لاحق ہو گا۔

ڈاؤنز سنڈروم (T21)

ڈاؤنز سنڈروم، جسم کے تمام یا کچھ خلیوں میں کروموسوم 21 کی ایک اضافی نقل ہونے کے سبب ہوتا ہے۔

ڈاؤنز سنڈروم میں مبتلا فرد کو کچھ حد تک سیکھنے کی معذوری ہوگی۔ اس کا مطلب ہےکہ وہ نئی باتوں کو سمجھنے اور نئے کام سیکھنے میں عام لوگوں سے زیادہ دقّت محسوس کریں گے۔ انہیں بات چیت کے ذریعے پیغام رسانی اور روزمرّہ کے کاموں میں مسائل اور مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ڈاؤنز سنڈروم والے لوگوں کے چہرے کی خصوصیات امتیازی ہوتی ہیں لیکن وہ سب ایک جیسے نہیں نظر آتے۔

ایک ننھا منا بچہ جسے ڈاؤنز سنڈروم ہے اور وہ کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے ایک فریم پر چڑھ رہا ہے

ڈاؤنز سنڈروم کا شکار زیادہ تر بچےعام سکولوں میں جائيں گے لیکن انہیں اضافی اعانت درکار ہوگی۔ ڈاؤنز سنڈروم کا شکار لوگوں میں صحت کے کچھ مسائل زیادہ عمومی ہوتے ہیں۔ اس میں دل کی بیمایاں اور سماعت اور بصارت کے مسائل شامل ہیں۔ ذہنی صحت مسائل کا علاج کیا جا سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے لگ بھگ 5% بچے اپنی پہلی سالگرہ تک نہیں جی پائیں گے۔

جن بچوں کو صحت کے سنگین مسائل نہیں ہیں ان کے زندہ رہنے کا امکان دیگر بچوں کی طرح ہی ہے اور ڈاؤن سنڈروم والے زیادہ تر لوگ اپنی 60 سال یا زیادہ کی زندگی جیئیں گے۔

ڈاؤنز سنڈروم کے شکار لوگ ایک اچھے معیار کی زندگی گزار سکتے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔ اعانت کے ساتھ، ڈاؤنز سنڈروم والے مزید بہت سارے لوگ بلوغت میں ملازمت حاصل کرسکیں گے، رشتے بنا سکیں گے اور کسی حد تک خودمختارانہ زندگی گزار سکیں گے۔

ایڈورڈزسنڈروم (T18) اور پٹاؤز سنڈروم (T13)

ایڈورڈز سنڈروم والے بچوں کے تمام یا کچھ خلیوں میں کروموسوم 18 کی ایک اضافی نقل ہوتی ہے۔ پٹاؤز سنڈروم والے بچوں کے تمام یا کچھ خلیوں میں کروموسوم 13 کی ایک اضافی نقل ہوتی ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ زندہ رہنے کی شرحیں کم ہیں اور ایسے بچوں کی زندہ پیدائش اور اپنی پہلی سالگرہ تک زندہ رہنے کی شرح، ایڈورڈز سنڈروم کے ساتھ لگ بھگ 13% اور پٹاؤز سنڈروم کے ساتھ 11% ہے۔ کچھ بچےجوانی کو پہنچتے ہیں لیکن یہ بہت کم ہوتا ہے۔ ایڈورڈز یا پٹاؤز سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے تمام بچّوں کو سیکھنے کی معذوری اور وسیع پیمانے پر جسمانی مسائل کا سامنا ہوگا، جو انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔ انہیں ان کے دل، نظام تنفس، گردوں اور نظام انہضام کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

پٹاؤز سنڈروم والے لگ بھگ نصف بچوں کو ہونٹ اور تالو میں شگاف بھی ہوگا۔ ایڈورڈز سنڈروم یا پٹاؤز سنڈروم والے بچوں کا وزن پیدائش کے وقت کم ہوگا۔

اپنی دشواریوں کے باوجود بچے اپنی نشوونما میں دھیرے دھیرے پیش رفت کر سکتے ہیں۔ دیگر بیماری والے زیادہ عمر کے بچوں کو خصوصی سکول جانے کی ضرورت ہوگی۔

ہر 10،000 پیدائشوں میں سے 10 میں  ڈاؤنز سنڈورم ہوتی ہے۔ ہر 10،000 پیدائشوں میں سے 3 میں ایڈورڈز ^ سنڈروم ہوتی ہے۔ ہر 10،000 پیدائشوں میں سے 2 میں پٹاؤ سنڈروم ہوتی ہے۔

NHS کمبائنڈ اور کواڈروپل اسکریننگ ٹیسٹ

اگر آپ کمبائنڈ ٹیسٹ کروانے کا انتخاب کریں تو اِس میں شامل ہیں:

  • حمل کے 10 اور 14 ہفتوں کے درمیان خون کا ایک ٹیسٹ
  • آپ کے بچے کی گردن کے پچھلے حصے میں موجود مائع کی پیمائش کے لیے ایک الٹراساؤنڈ سکین 11 اور 14 ہفتوں کے حمل کے

دوران کیا جائے گا - اِسے انچل ٹرانس لوسنسی (NT) کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اِن معلومات کو آپ کی عمر کے ساتھ جوڑ کر آپ کے بچے کے اندر عارضے کی موجودگی کے امکان کا حساب لگایا جائے گا۔ اگر آپ کا حمل 14 ہفتوں سے زیادہ کا تو کمبائنڈ ٹیسٹ مناسب نہ ہو گا۔ آپ کو پھر بھی پیشکش کی جائے گی:

  • خون کے ایک ٹیسٹ کی جسے کواڈروپل ٹیسٹ کہا جاتا ہے، ڈاؤنز سنڈروم کے لیے حمل کے 14 اور 20 ہفتوں کے درمیان (یہ ٹیسٹ کمبائنڈ ٹیسٹ جتنا مستند نہیں ہے)۔
  • 20-ہفتے کا سکین جو کہ ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاٶز سنڈروم کی سکریننگ کرتا ہے۔

ٹیسٹ کی حفاظت

اس سکریننگ ٹیسٹ سےآپ کو یا آپ کے بچےکو نقصان نہیں پہنچ سکتا لیکن ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ خوب غور کے بعد کرنا چاہئیے۔

یہ ٹِسٹ یقینی طور پر یہ نہیں بتا سکتا کہ بچّے کو اِن عارضوں میں کوئی واقعی ہے یا نہیں۔ اس سکریننگ ٹیسٹ سے ایسی معلومات مل سکتی ہیں جن سے آپ کے حمل کے بارے میں اہم فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی۔

اسکریننگ کروانا آپ کی اپنی مرضی ہے

اسکریننگ کروانا آپ کی اپنی مرضی ہے آپ کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔ کچھ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا ان کے بچے کو ان بیماریوں میں سے کوئی لاحق ہے یا نہیں اور کچھ نہیں جاننا چاہتے۔ اسکریننگ کامل نہیں ہے اور غلط نتیجہ بھی دے سکتی ہے۔ یہ آپ کے حمل کے بارے میں ذاتی انتخاب کی رہنمائی کرسکتی ہے۔

آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ آپ:

  • کوئی اسکریننگ نہ کروائیں
  • ڈاؤنز سنڈروم، ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاؤز سنڈروم کے لئے اسکریننگ کروائیں
  • صرف ڈاؤنز سنڈروم کے لئے اسکریننگ کروائیں
  • صرف ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاؤز سنڈروم کے لئے اسکریننگ کروائیں

اس اسکریننگ کی آپ کو پیشکش کی جائے گی چاہے آپ ایک بچے کی ماں بننے والی ہوں یا جڑواں بچوں کی۔

اگر آپ کا حمل وینشڈ ٹوئن ہے (یعنی جڑواں بچوں میں سے ایک کا ابتدائی مرحلے میں ختم ہو جانا) تو آپ کی مڈوائف یا ڈاکٹر آپ کے ساتھ ٹیسٹ کے اختیارات پر بات کریں گے۔

ممکنہ نتائج

اِس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ آپ نے سکریننگ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرتے وقت کیا طلب کیا تھا، ہم آپ کو مندرجہ ذیل کے ایک یا دونوں نتائج دیں گے:

  • ڈاؤنز سنڈروم کے لیے نتیجہ
  • ایڈورڈز سنڈروم اور پٹاٶز سنڈروم کے لیے مشترکہ نتیجہ

ایک کم امکان نتیجہ کا مطلب ہے کہ اس کا احتمال نہیں، اگرچہ اب بھی ممکن ہے، کہ آپ کے بچے کو ان عارضوں میں سے کوئی ایک لاحق ہو جن کے لیے اسکریننگ کی گئی ہو۔

زیادہ  تر سکریننگ ٹیسٹس کم امکان والے ٹیسٹ ہوتے ہیں۔

زیادہ امکان والے نتیجے کے باوجود زیادہ تر خواتین کے بچے کو ان عاضوں میں سے کوئی بهی لاحق نہیں ہوتا۔ کچھ خواتین کو کسی ایک عارضے کے لئے زیادہ امکان والا نتیجہ ملے گا لیکن بچے کو کوئی دوسرا عارضه ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کو ڈاؤنز سنڈروم کے لئے زیادہ امکان والا نتیجہ ملے تو امکان ہے کہ بچے کو پٹاؤز سنڈروم ہو۔ مجموعی طور پر، ہر 100 اسکریننگ کے ٹیسٹوں میں سے تقریباً 3 زیادہ امکان والے نتائج ہوتے ہیں۔

آپ کو ہر ایک نتیجہ چانس کے طور پر ملے گا۔

کم امکان والا نتیجہ 151 میں سے 1 یا اس سے زیادہ ہوتا ہے (مثال کے طور پر، 300 میں سے 1 امکان)۔ زیادہ امکان والا نتیجہ زیادہ سے زیادہ 150 میں سے 1 ہوتا ہے (مثال کے طور پر، 100 میں سے 1 امکان)۔

ہم ہر نتیجے کو ایک امکان کا نام دیں گے، مثلاً آپ کے بچے کا ڈاؤنز سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے کا ‘150 میں سے 1 امکان’ ہے۔ پہلا نمبر جتنا بڑا ہو گا (جیسے 150)، تو اُتنا ہی آپ کے بچے میں جنم سے ہی کسی عارضے میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہو گا۔ چنانچہ، ‘200 میں سے 1 امکان’ ‘100 میں سے 1 امکان’ سے کم ہے۔

A ‘کم-امکانی’ نتیجہ 151 یا زیادہ میں 1 امکان ہے، مثلاً 300 میں 1 امکان۔ ایک ‘زیادہ-امکانی’ نتیجے میں 150 تک میں 1 امکان ہے، مثلاً 100 میں 1 امکان۔
یہ سمجھنے کے لیے کیا، مثلاً ‘300 میں 1 امکان’ کا کیا مطلب ہوتا ہے، 300 خواتین کے ایک گروہ کا تصور کریں۔ اِن خواتین میں ایک عورت کسی ایسے بچے کو جنم دے گی جس میں یہ عارضہ موجود ہوگا۔

ٹیسٹ نہ کروانا

اگر آپ ان عارضوں کے لئے اسکریننگ کا ٹیسٹ نہ کروانے کا انتخاب کریں تو آپ کی باقی حمل کی دیکھ بھال منصوبے کے مطابق جاری رہے گی۔

آپ کے حمل کے دوران کیے گئے کسی سکین سے بچے میں جسمانی مسائل کا پتہ چل سکتا ہے جو ان بیماریوں سے متعلق ہو سکتے ہیں۔ اگر سکین کے دوران کوئی غیر معمولی چیز پائی جاتی ہے تو آپ کو ہمیشہ بتایا جائے گا۔

اپنے نتائج حاصل کرنا

اگر آپ کے اسکریننگ کے ٹیسٹ میں کم امکان والا نتیجہ آئے تو آپ کو ٹیسٹ ہونے کے 2 ہفتوں کے اندر اطلاع دی جائے گی۔ اگر آپ کے اسکریننگ کے ٹیسٹ میں زیادہ امکان والا نتیجہ آئے تو آپ کو ٹیسٹ ہونے کے ایک ہفتے کے اندر اطلاع دی جائے گی۔ آپ کو بات چیت کرنے کے لئے ملاقات کے وقت کی پیشکش کی جائے گی:

  • ٹیسٹ کے نتائج اور اِن کا کیا مطلب ہے
  • وہ عارضہ جو آپ کے بچے کو ہونے کا امکان ہے
  • آپ کے لیے دستیاب راستے

مزید ٹیسٹس

اگر آپ کا نتیجہ کم امکان والا ہو تو آپ کو مزید ٹیسٹ کی پیشکش نہیں کی جائے گی۔ اگر آپ کا نتیجہ زیادہ امکان والا ہو تو آپ کو پیشکش کی جائے گی کہ آپ:

  • مزید کوئی ٹیسٹ نہ کروائیں
  • زیادہ درست نتیجہ حاصل کرنے کے لئے دوسرا اسکریننگ ٹیسٹ)جسے NIPT کہتے ہیں( کروائیں تاکہ فیصلہ کر سکیں کہ تشخیصی ٹیسٹ کروانا ہے یا نہیں
  • تشخیصی ٹیسٹ

اگر آپ کو پہلے اسکریننگ کے ٹیسٹ سے بہت زیادہ امکان والا نتیجہ ملے (2 میں سے 1 اور 10 میں سے 1 کے درمیان) تو آپ کو اپنے آپشنز کے بارے میں صحت کے ماہر سے تفصیل سے بات کرنی چاہیے۔ یہ اس لئے ہے کیونکہ جب آپ کو ایڈورڈز سنڈروم یا پٹاؤز سنڈروم کے لئے بہت زیادہ امکان والا نتیجہ ملتا ہے تو نان اِنویسیو پری نیٹل ٹیسٹنگ  (NIPT) کمتر درست ہوتا ہے۔

آپ کے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا اور نگہداشت صحت کے پیشہ ور افراد آپ کی اعانت کریں گے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جا رہا ہے تو آپ آواز اٹھا سکتے ہیں۔ سپورٹ فراہم کرنے والے ادداروں سے بھی معلومات دستیاب ہیں۔ آپ کو اِن سکریننگ یا تشخیصی ٹیسٹوں سے جو بھی نتائج حاصل ہوں، آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے کہ آگے کیا کرنا ہے، مدد اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

دوسرا سکریننگ ٹیسٹ (این آئی پی ٹی)

آپ کو دوسرا اسکریننگ ٹیسٹ پیش کیا جا سکتا ہے جسے NIPT کہا جاتا ہے، اس میں خون کا ٹیسٹ شامل ہوتا ہے۔

این آئی پی ٹی ٹیسٹ کمبائنڈ اور کواڈروپل ٹیسٹ سے زیادہ مستند ہے اگرچہ یہ جُڑواں بچوں والے حمل میں اُتنا مستند نہیں ہوتا۔ یہ آپ کے خون میں ڈی این اے (جینیاتی مواد) کی پیمائش کر کے کیا جاتا ہے۔ اِس میں کچھ ڈی این اے بچے کے پلیسنٹا یعنی آنول سے لیا جاتا ہے۔ اگر کروموسومز 21، 18 یا 13 میں توقع سے زیادہ ڈی این اے موجود ہو تو اِس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچے کو ڈاؤنز سنڈروم، ایڈورڈز سنڈروم یا پٹاؤز سنڈروم ہو سکتی ہے۔

اگرچہ ہر سکریننگ ٹیسٹ کی طرح یہ ایک قطعی جواب نہیں دیتا ہے۔ این آئی پی ٹی اپکے بچے کو گزند نہیں پنچاتا ہے۔ زیادہ تر خواتین کو اُن کے نتائج 2 ہفتوں کے اندر مل جائیں گے۔

زیادہ تر لوگوں کو کمتر-امکانی نتائج حاصل ہوں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے بچے میں یہ عارضہ ہونے کا امکان کم ہے۔ آپ کو تشخیصی ٹیسٹ کی پیشکش نہیں کی جائے گی۔

اگر آپ کے این آئی پی ٹی ٹیسٹ کا نتیجہ زیادہ-امکانی ہو گا تو آپ کے بچے میں اِس عارضے کے ہونے کا امکان زیادہ ہو گا۔ اِس کے بعد آپ کو تشخیصی ٹیسٹ کی پیشکش کی جائے گی، اگرچہ یہ کروانے یا آپ کے نہ کروانے کا اختیار آپ کو حاصل ہے۔ بہت تھوڑے معاملات میں امکان ہوتا ہے کہ این آئی پی ٹی کوئی نتیجہ فراہم نہ کرے۔ اِس کے بعد آپ مزید ایک این آئی پی ٹی، تشخیصی یا مزید کوئی ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔

لیبارٹری آپ کا NIPT اسکریننگ کا نمونہ زیادہ سے زیادہ 5 سال تک رکھ سکتی ہے۔ یہ معیار اور ٹیسٹنگ کے مقاصد کے لئے ہوتا ہے۔ اگر آپ نہیں چاہتیں کہ آپ کا نمونہ رکھا جائے تو اپنے صحت کے ماہر کو بتائیں۔

تشخیصی ٹیسٹ (سی وی ایس یا ایمینیو سینٹیسیس)

تشخیصی ٹیسٹس ایک قطعی جواب دیتے ہیں۔ یہ پلیسنٹا یا آپ کے بچے کے ارد گرد مائعات کے خلیے ٹیسٹ کرتا ہے۔

 تشخیصی ٹیسٹوں میں ڈاٶنز سنڈروم، ایڈورڈز سنڈروم یا پٹاٶز سنڈروم کے علاوہ بھی عارضے پکڑے جاتے ہیں لیکن یہ شاذونارد ہی ہوتا ہے۔

 ٹیسٹ کروانے والی 200 خواتین میں سے 1 (5۔0٪) خاتون کا حمل یہ ٹیسٹ کروانے کی وجہ سے گر جائے گا۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آیا آپ تشخیصی ٹیسٹ کراتی ہیں یا نہیں۔

تشخیصی ٹیسٹ کی 2 قسمیں ہیں: کرونک ویلس سیمپلنگ (سی وی ایس) اور امینیو سینٹیسیس

سی وی سی (کرونک ویلس سیمپلنگ)

یہ عموماً حمل کے 11 سے 14 ہفتوں میں کیا جاتا ہے لیکن بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایک باریک سوئی، جو عام طور پر عورت کے پیٹ کے ذریعے ڈاال کر استعمال کی جاتی ہے تاکہ نال (پلیسینٹا) سے ٹشو کا چھوٹا سا نمونہ لیا جا سکے۔ نال کے خلیوں کو ان بیماریوں کے لئے ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے جن کی چھان بین کی جاتی ہے۔

امینوسنٹیسیس

یہ عموماً حمل کے 15 ہفتوں بعد کیا جاتا ہے۔ ایک باریک سوئی ماں کے پیٹ میں سے رحم میں ڈال کر ایک تھوڑا سا نمونہ اس مائع کا لیا جاتا ہے جس میں بچہ گھرا ہوا ہوتا ہے۔ اس مائع میں بچے کے کچھ خلیے ہوتے ہیں جنہیں بیماریوں کے لئے ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔

تشخیصی ٹیسٹ کے نتائج

تشخیصی ٹیسٹ کے بعد کچھ خواتین کو معلوم ہو گا کہ ان کے بچّےکو ڈاؤنز سنڈروم، ایڈورڈز سنڈروم یا پٹاؤز سنڈروم لاحق ہے۔ وہ پھر حمل جاری رکھنے یا حمل ساقط کروانے کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔

اگر آپ اس انتخاب سے دوچار ہیں تو صحت کے ماہرین آپ کی مدد کریں گے اور آپ کو بیماری کے بارے میں مزید معلومات دیں گے تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں۔

۔ سپورٹ فراہم کرنے والے ادداروں سے بھی معلومات دستیاب ہیں۔

اس کتابچہ کے بارے میں

مذکورہ بالا تصویر استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے ڈاؤنز سنڈروم ایسوسی ایشن کا تہ دل سے شکریہ۔