Skip to main content
رہنمائی

وبائی امراض (Urdu)

اپ ڈیٹ کردہ 3 جون 2026

Applies to England

یہ مختصر ویڈیو وضاحت کرتی ہے کہ حمل کے دوران متعدی بیماریوں کی اسکریننگ /چھان بین کیوں ضروری ہے۔

وبائی امراض

NHSکے ذریعہ متعدی امراض کی سکریننگ کی سفارش کی جاتی ہے۔

سکریننگ کا مقصد

ہم یہ چھان بین پیش کرتے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا آپ کو ہیپاٹائٹس B، ایچ آئی وی)  HIV – ہیومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس یعنی انسانی قوتِ مدافعت کو کمزور کرنے والا وائرس( یا آتشک ہے۔ ایسی خواتین جو HIV، ہیپاٹائٹس B یا آتشک کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں، انہیں فوری طور پر ماہر ڈاکٹروں سے ملاقات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا مقصد حمل کے دوران ان کی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔

وہ خواتین جو پہلے سے جانتی ہیں کہ انہیں HIV ہے، ہیپاٹائٹس B ہے، یا ماضی میں آتشک کا علاج کروا چکی ہیں، انہیں بھی ہر حمل کے دوران دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو ان بیماریوں میں سے کسی کی پہلے تشخیص ہو چکی ہے، تو براہِ کرم اپنی مڈوائف یا صحت کے ماہر کو ضرور اطلاع دیں۔

اِن بیماریوں کے بارے میں

ہیپاٹائٹس B، ایچ آئی وی (HIV) اور آتشک خون اور جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتے ہیں۔ یہ جنسی تعلقات کے دوران یا متاثرہ سوئیوں اور ان آلات کے استعمال سے بھی پھیل سکتے ہیں جو نشہ آور دواؤں کو رگ میں لگانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ وائرس حمل کے دوران یا بچے کی پیدائش کے وقت بھی بچے کو منتقل ہوسکتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس بی

ہیپاٹائٹس B وائرس جگر کو متاثر کرتا ہے۔ یہ ایکیوٹ (فوراً ظاہر ہونے والی) اور کرونک (لمبے عرصے تک رہنے والی) بیماری یا کمزوری کا سبب بن سکتا ہے۔ وہ بچے جو پیدائش کے وقت یا زندگی کے پہلے سال میں اس وائرس سے متاثر ہوں، ان میں سے تقریباً 10 میں سے 9 (%90) میں یہ بیماری دیرپا ہیپاٹائٹس B کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ اس سے جگر کی بیماریاں اور کینسر جیسے سنگین صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اگر بچہ مکمل حفاظتی ٹیکوں کا کورس حاصل کر لے تو یہ خطرہ کافی کم ہو کر تقریباً 10 میں سے 1 (%10) رہ جاتا ہے۔

ایچ آئی وی

ایچ آئی وی (HIV) مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتا ہے، جس سے جسم کے لئے انفیکشن کے خلاف لڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ وائرس حمل کے دوران، بچے کی پیدائش کے وقت یا دودھ پلانے سے بچے کو لگ سکتا ہے۔ حمل کے دوران علاج سے بچے کو ایچ آئی وی لگنے کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے — تقریباً 4 میں سے 1 (%25) سے گھٹ کر 1,000 میں سے 4 سے بھی کم (%0.4) رہ جاتا ہے۔ بچے کو انفیکشن لگنے کے امکانات کو کم کرنے کے لیے پیدائش کے وقت بچے کا بهی علاج کیا جا سکتا ہے۔

آتشک

آتشک ایک انفیکشن ہے جو بغیر حفاظتی تدابیر کے جنسی تعلق سے پھیلتا ہے۔ یہ حمل کے دوران بچے کو بھی لگ سکتا ہے۔ اگر حمل کے دوران اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ بچے کے لئے سنگین صحت کے مسائل اور نشوونما میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ اسقاط حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت مردہ ہونے (اسٹل برتھ) کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ حمل کے دوران علاج کرنے سے بچے کے متاثر ہونے کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے۔

سکریننگ ٹیسٹ

خون آپ کی رگ سے لیا جاتا ہے، جو عام طور پر آپ کے بازو میں ہوتی ہے۔

ہیلتھ پروفیشنل خاتون کے بازو سے خون کا نمونہ لیتے ہوئے

اس خون کی تھوڑی سی مقدار کو لیباریٹری میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ ان کا استعمال ایسی صورت میں ٹیسٹس کے لیے کیا جاسکتا ہے اگر آپ میں حمل کے دوران دیگر انفیکشنز یا سرخباد کی علامات نظر آتی ہیں۔

ٹیسٹ کی حفاظت##

اس ٹیسٹ سے کوئی خطرات وابستہ نہیں ہیں۔

سکریننگ آپ کا انتخاب ہے

یہ ٹیسٹ کروانے کا سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے۔ وہ حمل میں آپ کی صحت کی حفاظت کر سکتے ہیں اور فوری علاج اور دیکھ بھال کا موقع دے سکتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ اس امکان کو بھی بہت کم کر دیتے ہیں کہ بیماری آپ کے بچے، شریکِ حیات یا دوسرے گھر والوں کو لگے۔

ٹیسٹ نہ کروانا

اگر آپ ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کریں تو آپ کو حمل کے دوران بعد میں دوبارہ اسکریننگ کی پیشکش کی جائے گی، بہتر یہ ہے کہ 20 ہفتوں تک کروا لی جائے۔ آپ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ آپ اپنے خدشات کے بارے میں زچگی کی اسکریننگ کرنے والی ٹیم یا جنسی صحت کی ٹیم کے کسی رکن سے بات کریں۔

اگر آپ متعدی بیماریوں کی اسکریننگ نہ کروانے کا فیصلہ کرتی ہیں تو ہم اس بات کا ریکارڈ رکھیں گے۔ یہ اس لئے ہے کیونکہ NHS انگلینڈ یہ جاننا چاہتا ہے کہ کتنے لوگ اسکریننگ نہ کروانے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس کو سمجھنے سے ماؤں اور بچوں دونوں کے لئے حمل کے نتائج کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

منفی نتیجہ

منفی نتیجہ کا مطلب ہے کہ جب آپ کے خون کا نمونہ لیا گیا تو اس وقت نتیجہ منفی تھا۔ آپ حمل کے دوران کسی بھی وقت انفیکشن میں مبتلا ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ کو علامات پیدا ہوں یا آپ کو لگے کہ دوبارہ ٹیسٹ کی ضرورت ہے تو فوراً اپنی مڈوائف یا جی پی سے بات کریں۔

آپ اور آپ کے شریکِ حیات کسی بھی وقت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں اور کسی بھی مرحلے پر مقامی جنسی صحت کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم دوبارہ ٹیسٹ کا مشورہ دیتے ہیں اگر آپ:

  • اپنا جنسی ساتھی تبدیل کریں
  • آپ کا ساتھی دوسروں کے ساتھ جنسی تعلق رکھتا ہو
  • آپ کا ساتھی جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری (STI) کی تشخیص کا حامل ہو
  • نشہ آور ادویات انجکشن کے ذریعے استعمال کرتے ہوں
  • یا اگر آپ بطور جنسی کارکن کام کرتی ہوں۔

مثبت نتیجہ

ایچ آئی وی###

اگر آپ HIV )ایچ آئی وی( کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں تو علاج اور ماہر صحت کی دیکھ بھال سے یہ خطرہ بہت کم ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے بچے کو لگے۔ عام طور پر دودھ پلانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم اگر آپ کو HIV )ایچ آئی وی( کا اچھا علاج مل رہا ہو تو اس میں مدد دی جا سکتی ہے۔ آپ کو اس بارے میں اپنی ہیلتهـ کیئر ٹیم سے بات کرنی چاہیے۔

ہیپاٹائٹس  B

اگر آپ ہیپاٹائٹس B کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں تو یہ بہت ضروری ہے کہ ماہر ٹیمیں آپ کی صحت کو پیدائش سے پہلے اور بعد میں چیک کریں۔ آپ کے شریکِ حیات، دوسرے بچے اور قریبی گھر والوں کو بھی ٹیسٹ اور حفاظتی ٹیکے لگوانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

جب آپ کے بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو وہ آپ کے خون کے ساتھ رابطے میں آتا ہے۔ اسی وجہ سے وائرس بچے میں منتقل ہو سکتا ہے۔

یہ بہت اہم ہے کہ بچے کو اس کی صحت کے تحفظ کے لئے ہیپاٹائٹس بی کے تمام 6 تجویز کردہ ٹیکے درست اوقات پر لگائے جائیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ بچے کو اس کی صحت کے تحفظ کے لئے ہیپاٹائٹس بی کے تمام 6 تجویز کردہ ٹیکے درست اوقات اس سے آپ کے بچے میں دیرپا ہیپاٹائٹس B ہونے کا خطرہ 10 میں سے 9 (%90) سے کم ہو کر 10 میں سے 1 (%10) رہ جائے گا۔  پر لگائے جائیں۔ اگر ان میں سے کوئی نہیں ہوتا ہے تو اپنے جی پی، نرس یا ہیلتھ وزیٹر سے کہیں۔ ٹیکے درج ذیل اوقات پر دیے جانے چاہئیں:

  • پیدائش کے 24 گھنٹوں کے اندر
  • 4 ہفتوں کی عمر میں
  • 8، 12 اور 16 ہفتوں کی عمر میں (بچپن کی معمول کی ٹیکہ کاری کے شیڈیول کا حصہ)
  • 18 ماہ کی عمر میں

آپ کے بچے کو پہلے حفاظتی ٹیکے کے ساتھ خون کا ٹیسٹ اور اینٹی باڈیز کا انجکشن) ہیپاٹائٹس B امیونوگلوبن (بھی لگ سکتا ہے.

آپ کے بچے کا خون کا ٹیسٹ ان کی آخری ویکسینیشن پر بھی ہوگا۔ یہ 12 اور 18 ماہ کی عمر کے درمیان کیا جاتا ہے۔ یہ چیک کرنا ہے کہ آیا انفیکشن سے گریز گیا تھا۔

آتشک

اگر آپ کو آتشک ہے تو آپ کو ماہر جنسی صحت کی ٹیم کے پاس بھیجا جائے گا۔ علاج عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کے کورس سے کیا جاتا ہے۔ یہ ادویات آپ کے بچے کے لئے محفوظ ہیں اگر آپ انہیں استعمال کریں۔ ٹیم آپ کے شریکِ حیات کو بھی ٹیسٹ کی پیشکش کرے گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ انہیں بھی علاج کی ضرورت ہے یا نہیں۔

اگر آپ کو حمل کے دوران آتشک کے لئے علاج کی ضرورت ہو تو آپ کے بچے کا پیدائش کے بعد معائنہ اور خون کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ انہیں اینٹی بائیوٹکس کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ کے بچے کو3 ماہ کی عمر میں دوبارہ چیک اپ کی ضرورت ہوگی۔  اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اس میں انفیکشن کی کوئی علامت نہیں ہے۔

اپنے نتائج حاصل کرنا

اگر آپ کا نتیجہ منفی ہے تو آپ کی مڈوائف اس پر آپ کے ساتھ گفتگو کرے گی۔ یہ آپ کے دوران حمل کے اگلے اپائنٹمنٹ، یعنی لگ بھگ 16 ہفتوں پر ہوگا۔ اسے آپ کے نوٹس میں بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

اگر آپ کا اسکریننگ ٹیسٹ HIV، ہیپاٹائٹس B یا آتشک کے لیے مثبت آئےتو ایک ماہر مڈوائف آپ سے رابطہ کرے گی۔ وہ نتیجہ دستیاب ہونے کے 5 دن کے اندر اپوائنٹمنٹ کا انتظام کریں گی۔ وہ آپ کے ساتھ نتیجے پر بات کریں گی، مزید ٹیسٹ کریں گی اور آپ کی دیکھ بھال کا منصوبہ بنائیں گی۔