آپ کی بڑی ابڈامنل ایوورٹک اینوریزم (AAA) کی نگرانی (Urdu)
اپ ڈیٹ کردہ 5 فروری 2026
Applies to England
یہ معلومات ہر اس شخص کے لیے ہے جس کا بڑے درجے کی ابڈامنل ایوورٹک اینوریزم (AAA) اسکریننگ کا نتیجہ آیا ہے۔
ایبڈامنل ایوورٹک اینوریزم (AAA) اسکریننگ کے نتائج
جب ہم نے آپ کی اسکریننگ کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کی شہ رگ 5.5cm یا اس سے بڑا ہے۔ یہ معمول سے زیادہ چوڑا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بڑا AAA ہے۔
جن مردوں کی ہم سکریننگ کرتے ہیں ان میں تقریباً 2,500 مردوں میں سے 1 کو بڑا AAA ہوتا ہے۔
ہم آپ کے لیے کسی سپیشلسٹ سے ملنے کے لیے اپوائنٹمنٹ کا بندوبست کریں گے، عام طور پر 2 ہفتوں کے اندر۔ سپیشلسٹ مزید ٹیسٹ کا انتظام کرے گا اور علاج کے ممکنہ آپشنز کے بارے میں آپ سے بات کرے گا۔ عام طور پر بڑے AAA کا کا علاج سرجری ہی ہے۔
ایبڈامنل ایوورٹک انیوریزم (AAA)
ایبڈامنل ایوورٹک اینوریزم کا مطلب شہ رگ میں سوجن ہے۔ شہ رگ وہ شریان ہے جو دل سے پیٹ (شکم) تک خون لے جاتی ہے۔
بعض لوگوں میں، جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے جاتے ہیں، پیٹ کی شہ رگ کی دیوار کمزور ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ پھولنا شروع کر سکتا ہے (ایک غبارے کی طرح) اور ایک اینوریزم بنا سکتا ہے۔
یہ عارضہ/حالت 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں سب سے زیادہ عام ہے۔

اپنے نتیجے کو سمجھنا
ایک بڑا AAA سنگین ہوسکتا ہے۔ جیسے جیسے شہ رگ کی دیوار پھیلتی ہے، یہ کمزور ہو جاتی ہے اور پھٹ سکتی ہے، جس سے اندرونی طور پر خون بہنے لگتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ایک طبی ایمرجنسی ہے۔
AAA پھٹنے کے نتیجے میں ہر 100 میں سے 85 افراد مر جاتے ہیں۔ بڑے AAA کے پھٹنے کا خطرہ عام طور پر اسے ٹهیک کرنے کے آپریشن کے خطرے سے زیادہ ہوتا ہے۔
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ زیادہ تر لوگوں کے AAAs نہیں پھٹتے۔ اگر آپ کے اسکریننگ کے نتائج کے بارے میں سوالات ہیں تو اپنی مقامی AAA اسکریننگ سروس سے رابطہ کریں۔
آگے کیا ہوگا
ہم آپ کی تفصیلات ایک سپیشلسٹ ویسکولر ٹیم کو منتقل کر دیں گے۔ وہ آپ کو عام طور پر اگلے 2 ہفتوں کے اندر اپوائنٹمنٹ دیں گے۔ یہ سپیشلسٹس:
- آپ سے آپ کی طبی تاریخ(میڈیکل ہسٹری) کے بارے میں پوچھیں گے
- ایک مکمل معائنہ سرانجام دیں گے
- آپکی شہ رگ کا مزید تفصیلی مشاہده کرنے کے لیے سی ٹی اسکین کا بندوبست کریں گے.
- اگر ضرورت ہو تو آپکے دل، پھیپھڑوں اور گردوں کے مزید ٹیسٹ کروائیں گے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آپ سرجری کے لیے موزوں ہیں یا نہیں
- علاج کے فوائد اور خطرات کے بارے میں آپ سے بات کریں گے
- آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دیں گے.
بڑے AAA کے لئے سرجری
سپیشلسٹ واسکولر ٹیم آپ سے علاج کے آپشنز اور ممکنہ خطرات کے بارے میں بات کرے گی۔
اسکریننگ کے ذریعے معلوم کیا جانے والے AAAs کا علاج عام طور پر موثر ہوتا ہے۔ تاہم، تمام آپریشنز میں خطرات ہوتے ہیں۔ AAA کے علاج کے لیے سرجری کے بعد 67 افراد میں سے 1 مر جاتا ہے۔
اگر آپ کو دیگر سنگین طبی عوارض لاحق ہیں، تو سرجری زیادہ خطرے کا حامل ہو سکتی ہے۔ مردوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کے لیے، سرجری ناممکن ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کو اپنے AAA کے لیے سرجری کی ضرورت ہو تو آپ درج ذیل طور پر پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں:
- تمباکو نوشی بند کرنا، اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں – تو مزید معلومات www.nhs.uk/better-health/quit-smoking پر حاصل کریں
- یقینی بنائیں کہ آپ کا بلڈ پریشر محفوظ حدود کے اندر ہے
- صحت مند کھانا کهائیں
- وزن کم کریں، اگر آپ کا وزن زیادہ ہے
- عمومی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے ہر روز متحرک رہیں
- شراب نوشی کو کم کریں.
اپریشن کرنے کا اختیار آپ کو حاصل ہے اگر آپ آپریشن نہیں کرتے، تو سپیشلسٹ ٹیم آپ سے دوسرے آپشنز کے بارے میں بات کرے گی۔
اپنی صحت کی نگہداشت
آپ کا جی پی آپ کو اپنی صحت کی نگہداشت کے بارے میں مشورہ دے سکتا ہے۔ شاید وہ آپ کو دوا بھی دینا چاہیں یا کسی تجویزکردہ دوا کا جائزہ لینا چاہیں جو آپ پہلے ہی لے رہے ہیں۔
اگر آپ کسی بھی وجہ سے ہسپتال جاتے ہیں، تو آپ کو عملے کو بتانا چاہیے کہ آپ کو AAA ہے جس کا اسکریننگ کے ذریعے پتہ لگایا گیا ہے۔
آپ کو اپنی طرز زندگی میں کوئی اور تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کسی بھی کھیل یا ہابیز (مشاغل) کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
جن علامات سے آگاہ ہونا ضروری ہے
عام طور پر AAAs کی کوئی علامات نہیں ہوتیں، اور اس بات کا امکان نہیں کہ آپ کو کوئی درد یا تکلیف محسوس ہوگی۔ تاہم، AAA کے پھٹنے کی علامات کے بارے میں آگاہ ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ کو کمر کے نچلے حصے یا پیٹ میں شدید، دیرینہ درد ہو، تو آپ کو فوری طبی مدد حاصل کرنی چاہیے۔ ایمبولینس کو کال کریں یا فوراً A&E پر جائیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کو پاس بڑا AAA ہے۔
قریبی رشتہ داروں کو بتانا
اگر آپ کے حقیقی بھائی، بہن یا والدین کو ہوا ہو تو AAA ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کے کسی بھی بھائی، بہن یا بچے کو بھی یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ وہ اپنے جی پی سے اسکین کروانے کے امکان کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں اس سے 5 سال پہلے کہ وہ اس عمر تک پہنچ جائیں جب آپ میں AAA پایا گیا تھا۔
ڈرائیونگ
کار ڈرائیور اور موٹرسائیکل چلانے والے کو چاہیے:
- اگر آپ کا AAA بڑھ کر 6cm ہوجائے یا اس سے زیادہ بڑھتا ہے تو DVLA کو بتائیں
- اگر آپ کا AAA بڑھ کر 6.5 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہے تو گاڑی نہیں چلانی چاہیے لیکن کامیابی سے علاج ہونے کے بعد دوبارہ گاڑی چلا سکتے ہیں۔
بس، کوچ اور لاری ڈرائیوروں کو چاہیے کہ:
- DVLA کو بتائیں کہ آپ کو AAA ہے، چاہے سائز جتنا بھی ہو
- اگر آپ کا AAA بڑھ کر 5.5cm ہوجائے یا اس سے زیادہ بڑھ جائے تو گاڑی مت چلائیں لیکن کامیابی سے علاج ہونے کے بعد دوبارہ گاڑی چلا سکتے ہیں۔
www.gov.uk/aneurysm-and-driving پر جاکر مزید جانیں
مزید معلومات اور تعاون
آپ مزید معلومات یہاں پر حاصل کر سکتے ہیں:
- آپ کی GP سرجری
- آپکی مقامی AAA سکرننگ سروس
- NHS.UK
- سرکولیشن فاؤنڈیشن
- برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن
ہم آپ کو صحیح وقت پر اسکریننگ کے لیے مدعو کرنے کے لیے آپ کے NHS ریکارڈز سے ذاتی معلومات استعمال کرتے ہیں۔ یہ معلومات اسکریننگ پروگراموں کو بہتر بنانے اور معیاری دیکھ بھال فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اس بارے میں مزید تفصیل پڑھیں کہ ہم آپ کی معلومات کو کس طرح استعمال اور محفوظ رکھتے ہیں۔
معلوم کریں کہ کس طرح سکریننگ سے آپٹ آؤٹ (اپنی مرضی سے شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرنا) کیا جائے۔