تشہیری مواد

نومولود بچے کی سماعت کی سکریننگ: آپ کے بچے کی آڈیولوجی کلینک کی وزٹ

اپ ڈیٹ کردہ 2 December 2021

پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ معلومات NHS کی جانب سے تیار کی ہیں۔ اِن معلومات میں حرف ‘ہم’ سے مراد NHS سروس ہے جو کہ سکریننگ مہیا کرتی ہے۔


یہ کتابچہ وضاحت کرتا ہے کہ کیوں آپ کے بچے کو کسی آڈیولوجی کلینک پر مزید ٹیسٹوں کے لیے کسی آڈیولوجسٹ کے پاس جانا چاہیے اور ان ٹیسٹوں میں کیا ہوتا ہے۔ آڈیولوجسٹ ایک ایسا ماہر صحت ہوتا ہے جس نے سماعت میں سپیشلائزیشن کی ہوتی ہے۔

نومولود بچے کی سماعت کی سکریننگ: آپ کے بچے کی آڈیولوجی کلینک کی وزٹ ## آپ کے بچے کی آڈیولوجی کلینک کی وزٹ

آڈیولوجی کلینکس میں آپ کے بچے کی سماعت ٹیسٹ کرنے کے لیے خصوصی آلات ہوتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ آپ کے بچے کی سماعت کے بارے میں بہتر معلومات دیتے ہیں۔

ابتدا میں ہی ٹیسٹ کروانے کا مطلب یہ ہو گا کہ آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آیا آپ کے بچے کی سماعت کھو گئی ہے جبکہ وہ ابھی بہت چھوٹے ہوں گے۔ یہ اُن کی مستقبل کی نشوءنما کے لیے اہم ہے۔

آپ کے بچے کو مزید ٹیسٹوں کی ضرورت ہے کیونکہ اُن کی سماعت کے ٹیسٹوں کی وجہ ایک یا دونوں کانوں کے بارے میں کوئی واضح ریسپانس نہیں ملا۔ ہر 100 میں سے 2 تا 3 بچوں میں واضح ردِ عمل موصول نہیں ہوتا اور اُن کو آڈیولوجی بھیجا جاتا ہے۔

آڈیولوجی کلینک میں ٹیسٹ کروانے والے زیادہ تر بچوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے کہ اُن کی قوت سماعت تسلی بخش ہے۔

15 میں سے 1 بچے کو ایک یا دونوں کانوں میں قوتِ سماعت کا مستقل نقصان لاحق ہوتا ہے۔ کچھ کو قوت سماعت کا عارضی نقصان لاحق ہوتا ہے۔ ابتدا میں ہی قوت سماعت کو لاحق ہونے والے نقصان کا پتہ چل جانے سے بچوں کو زبان، گویائی اور پیام رسانی کی مہارتوں کو پروان چڑھانے کا بہتر موقع ملتا ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ اُن کے اہل خانہ کو بھی وہ مدد دستیاب ہوتی ہے جس کی اُنہیں ضرورت ہوتی ہے۔

یہ اہم ہے کہ آپ اپنے بچے کو اپائنٹمٹ پر لے کر آئیں۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ اگر وہ قوتِ سماعت سے محروم ہیں تو ممکن ہے کہ ممکنہ وجہ تلاش کرنے کے لیے اُنہیں مزید ٹیسٹوں کی ضرورت ہو۔ یہ ٹیسٹ پیدائش کے ابتدائی چند ہفتوں کے اندر ہی کیے جانے چاہئیں۔

قوتِ سماعت مکے مسئلے سے دوچار چند بچے پهر بهی آوازوں پر اپنا ردِعمل دکھاتے ہیں۔ آڈیولوجی میں ٹیسٹوں کے بغیر ہوسکتا ہے کہ قوتِ سماعت کو لاحق نقصان نہ پکڑا جاسکے۔

اگر آپ کا بچہ قوت سماعت سے محروم ہے تو اِس کا پتہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے لگایا جانا ضروری ہے۔

1. کلینک میں کیا ہوتا ہے

اپائنٹمنٹ میں عموماً 1 تا 2 گھنٹے لگتے ہیں۔ اِس میں آپ کے بچے کو سیٹل ہونے کا وقت بھی شامل ہے۔ ٹیسٹ آپ کے بچے کی سماعت کے بارے میں تفصیلی معلومات مہیا کرتے ہیں۔ وہ آپ کے بچے کے لیے تکلیف یا بے آرامی کا باعث نہیں ہوں گے۔ آپ ٹیسٹوں کے دوران اپنے بچے کے پاس رہ سکتے ہیں۔

ممکن ہے کہ آڈیولوجسٹ کوئی اوٹواکوسٹک امیشن (او اے ای) ٹیسٹ استعمال کرے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ ایک نرم سر والا ایئر پیس آپ کے بچے کے کان کے باہری حصے میں ڈالا جائے گا۔ ایئر پیس کان کے اندر چٹختی ہوئی آوازیں بھیجتے ہیں۔

کان کا اندورنی حصہ جِسے کوکلیا کہتے ہیں عام طور پر آواز سُننے کے بعد کوئی ردِعمل پیدا کرتا ہے۔ ٹیسٹ کرنے والے آلات اِس ردِعمل کو پکڑ لیتے ہیں۔

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ آڈیٹوری برین سٹم رسپانس (اے بی آر) ٹیسٹ استعمال کریں۔ اِس میں آپ کے بچے کو چھوٹے سینسرز لگائے جائیں گے۔

آپ کے بچے کے کان میں مختلف فریکونسی والی آوازیں پیدا کی جائیں گی۔ ایک کمپیوٹر اِس ردِعمل کو ریکارڈ کرتا ہے تاکہ آڈیولوجسٹ پیمائش کرسکے کہ آپ کے بچے کے کان کتنا اچھا ردِعمل ظاہر کرتے ہیں۔

آپ کا آڈیولوجسٹ آپ کو بتائے گا کہ نتائج کا کیا مطلب ہے اور آیا کہ آپ کے بچے کو مزید اپائنٹمٹس کی ضرورت ہے یا نہیں۔

2. ممکنہ نتائج

اگر ٹسٹ سماعت میں نقص ظاہر کرتا ہے تو آپ کا آڈیولوجسٹ وضاحت کرے گا کہ نتائج کا کیا مطلب ہے۔ سماعت میں نقص کی مقدار ماپنے اور سماعت میں نقص کی قسم طے کرنے کے لئے آپ کے بچے کو مزید ٹیسٹوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ٹیسٹوں کے نتائج سے آڈیولوجسٹ کو اس بات میں مدد ملے کہ وہ آپ اور آپ کے بچے کو درست مدد اور معلومات مہیا کرسکیں۔

اگر آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ کے بچے کی سماعت تسلی بخش ہے تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ اُنہیں سماعت سے محرومی کا امکان نہیں ہے۔ بچوں میں بعد میں قوتِ سماعت کو نقصان ظاہر ہوسکتا ہے چنانچہ یہ اہم امر ہے کہ آپ اپنے بڑھتے ہوئے بچے کی سماعت کی جانچ کرتے رہیں۔

آپ کے بچے کی ذاتی صحت کی ریکارڈ بُک میں اُن آوازوں کی چیک لیسٹ موجود ہے جن پر آپ کے بچے کو ردِعمل ظاہر کرنا چاہیے اور جو آوازیں اُنہیں بڑے ہوتے ہوئے خود پیدا کرنی چاہییں۔

اگر آپ کو کوئی تشویش لاحق ہے تو اپنے ہیلتھ وزیٹر یا جی پی سے بات کریں۔ آپ کے بچے کی سماعت عمر کے کسی بھی حصے میں دوبارہ ٹسٹ کی جاسکتی ہے۔

3. مزید معلومات

آپ اُس آڈیولوجی ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں جو ٹیسٹ کرے گا۔ آپ اپنے ہیرنگ سکریننگ ٹیم، ہیلتھ وزٹر، مڈوائف یا جی پی سے بات کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو دیا جانے والا اپائنٹمٹ کا وقت مناسب نہیں ہے تو اِسے تبدیل کرنے کے لیے فون کریں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ وقت کے لیے آڈیولوجی کلینک میں ٹھہرنا پڑے تو براہ مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے بچے کے لیے وافر نیپیز اور خوراک ہو۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ لانا چاہیں۔

نومولود بچوں کی سماعت کے بارے میں مزید معلومات آپ این ایچ ایس ویبسائٹ

National Deaf Children’s Societyرابطہ کریں:

  • فری فون ہیلپ لائن: 8880 800 0808 (صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک، پیر تا جمعہ)
  • ای میل helpline@ndcs.org.uk
  • www.ndcs.org.uk پر جائیں

این ایچ ایس اسکریننگ پروگرام آپ کی ذاتی معلومات کو استعمال کرتا ہے تاکہ آپ کے صحیح وقت پر اسکریننگ کے لئے مدعو کرنے کو یقینی بنایاجائے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ بھی آپ کی معلومات استعمال کرتا ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کو اعلیٰ معیار کی کیئر دستیاب ہو۔ پر مزید معلوم کریں کہ کیسے آپ کے بارے میں معلومات استعمال اور محفوظ کی جاتی ہے، اور آپ کی آپشنز۔

آپ اس کتابچے کی بریل ورژن کے لیے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں.

پر نومولود بچوں کی سماعت کی سکریننگ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔