آپ کی درمیانی ابڈامنل ایوورٹک اینوریزم (AAA) کی نگرانی (Urdu)
اپ ڈیٹ کردہ 5 فروری 2026
Applies to England
یہ معلومات ہر اس شخص کے لیے ہے جس کا درمیانے درجے کی ابڈامنل ایوورٹک اینوریزم (AAA) اسکریننگ کا نتیجہ آیا ہے۔
ایبڈامنل ایوورٹک اینوریزم (AAA) اسکریننگ کے نتائج
جب ہم نے آپ کی اسکریننگ کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ آپ کی شہ رگ 4.5cm اور 5.4cm کے درمیان ہے۔ یہ معمول سے زیادہ چوڑا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ آپ کو درمیانی AAA ہے۔ ایبڈامنل ایوورٹک اینوریزم مختلف سائز کے ہو سکتے ہیں:
- چھوٹی ایبڈامنل ایوورٹک اینوریزم 3.0cm سے 4.4cm تک ہوتی ہیں۔
- درمیانی ایبڈامنل ایوورٹک اینوریزم 4.5cm سے 5.4cm تک ہوتی ہیں۔
- بڑی ایبڈامنل ایوورٹک اینوریزم 5.5cm یا اس سے بڑی ہوتی ہیں۔
500 مردوں میں سے جن کی ہم اسکریننگ کرتے ہیں، تقریباً 1 میں کا درمیانی AAA ہوتا ہے۔ ہم آپ کو ہر 3 ماہ بعد الٹراساؤنڈ اسکین کے لیے دوباره مدعو کریں گے تاکہ یہ دیکھیں کہ آیا یہ بڑا ہو رہا ہے۔
ایبڈامنل ایوورٹک انیوریزم (AAA)
اینوریزم کا مطلب ہے شہ رگ میں سوجن۔ شہ رگ وہ شریان ہے جو دل سے پیٹ (شکم) تک خون لے جاتی ہے۔
بعض لوگوں میں، جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے جاتے ہیں، پیٹ کی شہ رگ کی دیوار کمزور ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ پھولنا شروع کر سکتا ہے (ایک غبارے کی طرح) اور ایک اینوریزم بنا سکتا ہے۔
یہ عارضہ/حالت 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں سب سے زیادہ عام ہے۔

اپنے نتیجے کو سمجهنا
درمیانے درجے کے AAA پھٹنے کا کم خطرہ ہوتا ہے۔ ایک درمیانی AAA وقت کے ساتھ بڑھ سکتا ہے اور سنگین ہو سکتا ہے، لہذا اس کے سائز کی نگرانی کرنا ضروری ہے۔
اگر یہ 5.5 سینٹی میٹر تک بڑھتا ہے، تو اسے بڑا AAA سمجھا جاتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو آپ کو سپیشلسٹ سے ملنے کی ضرورت ہوگی۔ وہ آپ سے مزید ٹیسٹوں اور ممکنہ علاج کے آپشنز، عام طور پر سرجری کے بارے میں بات کریں گے۔
بڑے AAAs شاذونادر ہوتے ہیں لیکن سنگین ہوسکتے ہیں۔ جیسے جیسے شہ رگ کی دیوار پھیلتی ہے، یہ کمزور ہو جاتی ہے اور پھٹ سکتی ہے، جس سے اندرونی طور پر خون بہنے لگتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو یہ ایک طبی ایمرجنسی ہوتی ہے۔ AAA پھٹنے کے نتیجے میں ہر 100 میں سے 85 افراد مر جاتے ہیں۔
زیادہ تر انیوریزم آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں، لہذا شاید آپ کو کبھی بھی ایک بڑا AAA نہ ہو جس کے علاج کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کے اسکریننگ کے نتائج کے بارے میں سوالات ہیں تو اپنی مقامی اسکریننگ سروس سے رابطہ کریں۔
آگے کیا ہوگا
ہم آپ کو ایک سپیشلسٹ نرس کے ساتھ اپوائنٹمنٹ کی پیشکش کریں گے۔ وہ آپ کے AAA کے بارے میں آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دینے اور آپ کو معلومات اور مشورہ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس میں صحت سے متعلق ایسے عمومی مشورے شامل ہوں گے، جو آپ کے AAA بڑھنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ ہم آپ کو 3 ماہ میں ایک اور اسکین کے لیے دوباره مدعو کریں گے۔
آپ کے فالو اپ اسکینز
ہم آپ کو ہر 3 ماہ بعد اسکین کے لیے مدعو کریں گے جب تک کہ آپ کا AAA 5.5 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ نہ بڑھ جائے۔
آپ کو ابھی آپریشن کی ضرورت کیوں نہیں ہے
تمام آپریشنز میں خطرات ہوتے ہیں۔ AAA آپریشن بهی کوئی مختلف نہیں ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ درمیانے درجے کے AAA کی سرجری اس کی نگرانی کے مقابلے میں زیادہ خطرے کی حامل ہے۔ NHS صرف اس وقت سرجری کی پیشکش کرتا ہے جب آپ کے انیوریزم سے آپ کی جان کو لاحق خطرہ سرجری کے خطرے سے زیادہ ہو۔
اگر آپ کا AAA بڑھتا ہے، تو آپ کو مستقبل میں سرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اگر آپ کو کبھی سرجری کی ضرورت پڑے تو آپ درج ذیل طور پر پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں:
- تمباکو نوشی بند کرنا، اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں – تو مزید معلومات www.nhs.uk/better-health/quit-smoking پر حاصل کریں
- یقینی بنائیں کہ آپ کا بلڈ پریشر محفوظ حدود کے اندر ہے
- صحت مند کھانا کهائیں
- وزن کم کریں، اگر آپ کا وزن زیادہ ہے
- عمومی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے ہر روز متحرک رہیں
- شراب نوشی کو کم کریں.
جن علامات سے آگاہ ہونا ضروری ہے
عام طور پر AAAs کی کوئی علامات نہیں ہوتیں۔ اس بات کا امکان نہیں کہ آپ درمیانے درجے کے AAA سے کوئی درد یا تکلیف محسوس کریں گے۔
درمیانے درجے کے AAA کے پھٹنے کا خطرہ بہت کم ہے۔ تاہم، AAA پھٹنے کی علامات سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔
اگر آپ کو کمر کے نچلے حصے یا پیٹ میں شدید، دیرینہ درد ہو، تو آپ کو فوری طبی مدد حاصل کرنی چاہیے۔ ایمبولینس کو کال کریں یا فوراً A&E چلے جائیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کو چھوٹا AAA لاحق ہے۔
اپنی صحت کی نگہداشت
آپ کا جی پی آپ کو اپنی صحت کی نگہداشت کے بارے میں مشورہ دے سکتا ہے۔ شاید وہ آپ کو دوا بھی دینا چاہیں یا کسی تجویزکردہ دوا کا جائزہ لینا چاہیں جو آپ پہلے ہی لے رہے ہیں۔
اگر آپ کسی بھی وجہ سے ہسپتال جاتے ہیں، تو آپ کو عملے کو بتانا چاہیے کہ آپ کو AAA ہے جس کا اسکریننگ کے ذریعے پتہ لگایا گیا ہے۔
آپ کو اپنی طرز زندگی میں کوئی اور تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کسی بھی کھیل یا ہابیز (مشاغل) کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
قریبی رشتہ داروں کو بتانا
اگر آپ کے حقیقی بھائی، بہن یا والدین کو ہوا ہو تو AAA ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کے کسی بھی بھائی، بہن یا بچے کو بھی یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ وہ اپنے جی پی سے اسکین کروانے کے امکان کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں اس سے 5 سال پہلے کہ وہ اس عمر تک پہنچ جائیں جب آپ میں AAA پایا گیا تھا۔
ڈرائیونگ
کار ڈرائیور اور موٹرسائیکل چلانے والے جن کو چھوٹی اینوریزم ہے وہ معمول کے مطابق ڈرائیونگ جاری رکھ سکتے ہیں۔ آپ کو چاہیے:
- اگر آپ کا AAA بڑھ کر 6cm ہوجائے یا اس سے زیادہ بڑھتا ہے تو DVLA کو بتائیں
- اگر آپ کا AAA بڑھ کر 6.5cm ہوجائے یا اس سے زیادہ بڑھ جائے تو گاڑی مت چلائیں لیکن کامیابی سے علاج ہونے کے بعد دوبارہ گاڑی چلا سکتے ہیں۔
بس، کوچ اور لاری ڈرائیوروں کو چاہیے کہ:
- DVLA کو بتائیں کہ آپ کو AAA ہے، چاہے سائز جتنا بھی ہو
- اگر آپ کا AAA بڑھ کر 5.5cm ہوجائے یا اس سے زیادہ بڑھ جائے تو گاڑی مت چلائیں لیکن کامیابی سے علاج ہونے کے بعد دوبارہ گاڑی چلا سکتے ہیں۔
www.gov.uk/aneurysm-and-driving پر جاکر مزید جانیں
مزید معلومات اور تعاون
آپ مزید معلومات یہاں پر حاصل کر سکتے ہیں:
- آپ کی GP سرجری
- آپ کی مقامی سکریننگ سروس
- NHS.UK
- Circulation Foundation
- British Heart Foundation
ہم آپ کو صحیح وقت پر اسکریننگ کے لیے مدعو کرنے کے لیے آپ کے NHS ریکارڈز سے ذاتی معلومات استعمال کرتے ہیں۔ یہ معلومات اسکریننگ پروگراموں کو بہتر بنانے اور معیاری دیکھ بھال فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اس بارے میں مزید تفصیل پڑھیں کہ ہم آپ کی معلومات کو کس طرح استعمال اور محفوظ رکھتے ہیں۔
معلوم کریں کہ کس طرح سکریننگ سے آپٹ آؤٹ (اپنی مرضی سے شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرنا) کیا جائے۔