پریس ریلیز

بیساکھی 2016ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام تہنیت

ڈیوڈ کیمرون: '' آپ سب کے لئے میری طرف سےایک زبردست بیساکھی اورایک بہترین سال کی نیک تمنائیں ."

بیساکھی 2016: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام

مکمل وڈیو پیغام

ڈیوڈ کیمرون نے کہا:

میں برطانیہ اور دنیا بھر میں بیساکھی منانے والوں کے لئے اپنی بہتریں تمناوں کا اظہارکرررہاہوں.

گزشتہ سال اس موقع پر میں نے یہ تہوار گریوزاینڈ میں منایا تھا۔ میں کبھی نہیں بھولونگا کہ میں اپنی اہلیہ سمانتھا کے ساتھ جلوس میں گردوارہ نانک دربارگردوارہ گیا، یہ مجمع رنگوں، توانائی اور وحدت کا شاہکار تھا۔ ہزاروں افراد کے ساتھ شریک ہونا جو خالصہ کا جنم منارہے تھے ایک خوشگواراحساس اورگردوارے میں دوزانوجھکنا اور نذرانہ دینا ایک اعزاز تھا.

لیکن یہ صرف کینٹ کے علاقےمیں یا صرف بیساکھی میں نہیں ہوتاکہ برطانیہ کی سکھ برادری اتنی آن بان سے سامنے آئے، ہر روز ہمارے ملک بھر میں وہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ اپنے عقیدے پرعمل کرتے ہوئے اورہرشعبے میں عمدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، خواہ وہ فنون ہوں، عوامی خدمات ہوں یا سیاست سے لے کر مہمانداری یا علمی میدان ہو، کامیابی کی ایک برطانوی داستان رقم کررہے ہیں۔ یہ جفا کشی، خاندانی اور برادری کی وہ اقدار ہیں جو اس کمیونٹی کی خصوصیت ہیں یہ سکھ اقدار ہیں اور یہی برطانوی اقدار بھی ہیں.

یہ ہندووں کے لئے بھی ایک خاص موقع ہے جب ان کے نئے سال کا آغاز ہوتا ہے، یہ ایک اور اہل عقیدہ کمیونٹی ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر میں ہمارے ملک کو ایک کامیاب ترین، کثیرالنسلی، کئی اقلیتوں کی حامل جمہوریت بناتے ہیں.

لہذا جب آرائشیں جھلملا اٹھیں، سڑکیں حرکت سے بھرپور ہوجائیں تو میں آپ سب کو ایک زبردست بیساکھی اور آنے والے سال کے لئے بہتریں تمناوں کا اظہار کرتا ہوں.

شائع کردہ 13 April 2016