خبروں کی کہانی

برطانیہ نے ایران سے سفارتی تعلقات کے درجے میں اضافہ کردیا

نکولس ہاپٹن کو تہران میں ملکہ عالیہ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

Nicholas Hopton, Her Majesty's Ambassador to Iran

Nicholas Hopton, Her Majesty's Ambassador to Iran

برطانیہ نے 2011ء کے بعد پہلی باراسلامی جمہوریہ ایران میں اپنا سفیر متعین کردیا ہے۔ نکولس ہاپٹن کو جو پہلے تہران میں ناظم الامور تھے، اب سفیر بنادیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی تہران میں سفارتخانے کے دوبارا کھولے جانے کے ایک سال بعدہوئی ہے اوردونوں ملکوں کےسفارتی تعلقات میں ایک اہم قدم آگے ہے .

تقرری کے بارے میں بات کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ بورس جانسن نے کہا:

برطانیہ اورایران کے مابین تعلقات میں یہ ایک اہم لمحہ ہے۔.

سفارتی تعلقات میں یہ ارتقا ہمیں یہ موقع دے گا کہ ہم مختلف مسائل پر بات چیت کر سکیں جن میں ہماری کونسلر خدمات شامل ہیں جن کے باب میں مجھے بہت دلچسپی ہے اورجن کے بارے میں میں نے ایرانی وزیر خارجہ محمد ظریف سے بات کی تھی.

مجھے امید ہے کہ یہ قدم ہمارے ملکوں کے درمیان مزید پیداواری تعاون کا آغاز ہوگا اور ہم انسانی حقوق اور خطے میں ایران کے کردارجیسے مسائل پر مزید براہ راست طریقے سے بات چیت اور اس کے علاوہ جوہری معاہدے پر جاری عملدرآمد اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں توسیع پر بی بات ہوگی.

نکولس ہاپٹن قطر میں 2013ء سے 2015ء تک سفیر رہے ۔ وہ وزارت خارجہ و دولت مشترکہ میں 1989ء میں شامل ہوئے اور انہوں نے یمن میں سفیر اور پیرس ، روم اور رباط کے برطانوی سفارتخانوں میں ذمے داریاں انجام دی ہیں .

مزید معلومات

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 5 September 2016