پریس ریلیز

افغانستان کے مستقبل کے لئےبرطانوی تعاون بلا رکاوٹ جاری ہے

سکریٹری خارجہ نے افغانستان قومی دفاع اور سیکیورٹی فورسز کے لئے تعاون کا اعلان کیا ہے.

برطانیہ افغانستان قومی دفاع اورسیکیورٹی فورسز(ANDSF) کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔ سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈنے وزراء خارجہ نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے دوران یہ اعلان کیا۔ افغانستان کے لئے برطانیہ کے پائِیدارتعاون کے مستحکم اظہار کے طور پر فلپ ہیمنڈ نے توثیق کی کہ برطانیہ 2020ء تک کی اپنی 70ملین پاونڈ سالانہ کی امداد جاری رکھنے کے لئےمزید 210 ملین پاونڈ فراہم کرے گا .

اجلاس میں فلپ ہیمنڈ نے کہا:

جولائی میں ہونے والی وارسا کانفرنس عالمی برادری کے لئے ایک اہم موقع ہوگی جب وہ افغانستان کی سلامتی اوراستحکام میں تعاون کے لئے دوبارا کمٹمنٹ کرسکے گی۔ برطانیہ 2020ء تک افغانستان قومی دفاع اورسیکیورٹی فورسز(ANDSF) کے لئے اپنی 70ملین پاونڈ سالانہ کی امداد جاری رکھنے کے لئے 210 ملین پاونڈ فراہم کرے گا جو افغانستان سےہمارے پائِیدار کمٹ منٹ کا ایک طاقتور اشاراہے۔ ہم اس کے ساتھ نیٹوریزولیوٹ سپورٹ مشن میں اپنے شراکت داروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اتحاد کے مسلسل عزم کے اظہار میں ہمارے ساتھ ہونگے.

ویلز میں 2014ء کی نیٹو سمٹ میں برطانیہ نے دوسرے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنے اس کمٹ منٹ کی توثیق نو کی تھی جو شکاگو سمٹ 2012ء میں کیا گیا تھاکہ ہم (ANDSF) کو ان کی استعدادکی تعمیر اور خودانحصاری کے حصول کے دوران تعاون فراہم کریں گے۔ برطانیہ اس وقت 2017-2015ء کےلئے ہر سال 70 ملین پاونڈ افغانستان کے لاء اینڈ آرڈر ٹرسٹ فنڈ کو فراہم کررہا ہے۔ آج کے اعلان کردہ 210 ملین پاونڈ کا مطلب ہے کہ یہ تعاون 2020ء تک اسی سطح پر جاری رہے گا.

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 20 May 2016