پریس ریلیز

افغان خواتین ووٹروں کی انتخابات سے پہلےحوصلہ افزائی

برطانیہ 5ء18 ملین پاؤنڈ کا نیا فنڈ فراہم کررہا ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں افغان خواتین کی شرکت بڑھے اورتشدد میں کمی ہو.

برطانیہ کے نئے تعاون سے خواتین کے لئے ضمانت ملے گی کہ وہ افغانستان کے اگلے سال انتخابات میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ اس کا اعلان آج جسٹین گریننگ نے کابل میں کیا.

انہوں نے 5ء18 ملین پاؤنڈ کے نئے فنڈ کے بارے میں بتایا کہ اس سے:

  • خواتین ووٹروں کی تعداد اوران کے سیاسی عمل میں شرکت میں اضافے میں مدد ملے گی;
  • منتخب ہونے کے بعد خواتین صوبائی کونسلروں کو تربیت کی فراہمی
  • برادری کی سطح پر معلوماتی مہم میں تعاون اور آؤٹ ریچ ورکروں کی مدد کہ وہ خواتین اورلڑکیوں پرتشدد میں کمی لاسکیں.

افغانستان میں صدارتی اورصوبائی انتخابات 5 اپریل کو ہونگے۔ معتبر،مشمولی اور شفاف انتخابات 2014ء میں اقتدار کی پر امن منتقلی اورافغان عوام کے اعتماد اورتعاون کے لئے لازمی ہیں.

جسٹین گریننگ نے کہا:

خواتین کے حقوق میں حالیہ پیش رفت کے باوجوداکثر کو بڑے مسائل کا سامنا ہے جس میں جسمانی تشدد اورانتخابی عمل سے باہر نکال دینے کی نفسیاتی بدسلوکی شامل ہے۔ ہم ان مسائل کے اسباب کا جڑ سے خاتمہ کرنے میں مدد دے رہے ہیں تاکہ عورتوں کی آواز سنی جاسکے.

اگلے سال انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آرہی ہے۔اگر انتخابات کے نتائج کو پورے افغانستان کی نمائندگی کرنا ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ خواتین اس میں بحیثیت امیدواراورووٹرمکمل کردارادا کریں.

برطانیہ کی جانب سے یہ نئی امداد یہ یقینی بنائے گی کہ خواہ کچھ بھی ہویہ انتخابات اگلی نسلوں کے لئے خواتین کی شرکت کی بنیاد ڈال دینگے.

برطانیہ کی جانب سے یہ نئی امداد یہ یقینی بنائے گی کہ خواہ کچھ بھی ہویہ انتخابات اگلی نسلوں کے لئے خواتین کی شرکت کی بنیاد ڈال دینگے.

برطانیہ کی جانب سے یہ نئی امداد یہ یقینی بنائے گی کہ خواہ کچھ بھی ہویہ انتخابات اگلی نسلوں کے لئے خواتین کی شرکت کی بنیاد ڈال دینگے.

مزید 5ء7 ملین پاؤنڈ کی برطانوی امداد سے 2014ء میں سیاسی ادارے اورسیاسی عمل کو مستحکم کیا جائے گا جس میں خواتین صوبائی کونسلرزکی تربیت جو مذاکرات اورقیادت اوراپنے حلقے میں رسائی جیسے پہلوؤں کے باب میں ہوگی.

مزید 3 ملین ابتدائی فنڈ کے طور پر افغانستان میں خواتین پر تشدد کے اسباب کی جڑ پر توجہ دینے میں استعمال ہونگے۔ اس سے انصاف کے باضابطہ اوربرادری کی سطح پرشعبوں اور آؤٹ ریچ ورک میں کام کرنے والوں کی تربیت پرصرف ہونگے اور مرد مذہبی رہنماؤں، اساتذہ اوران افغان خواتین کی آگاہی میں اضافے کے لئے بھی یہی فنڈ استعمال ہونگے جو افغان عوام کے ساتھ کام کرتی ہوں.

Notes to editors

  1. In Mazar, Justine Greening met several women from civil society organisations that receive UK support and heard about the challenges they face when working on women’s rights.
  2. In Kabul, Justine signed a UK-Afghan education grant with Deputy Education Minister Rasa and Finance Minister Zakhilwal, finalising DFID’s recent pledge of £47 million to get girls in some of the poorest rural areas of Afghanistan access to a quality education through the Girls’ Education Challenge Fund.
  3. Through DFID’s Tawanmandi programme (supporting Afghan Civil Society Organisations), at least ten grants of up to £2 million in total will go to civil society organisations primarily focusing on eliminating violence against women from next year.
  4. The UK is one of the leading donors to the UN-managed elections programme called Enhancing Legal and Electoral Capacity for Tomorrow (ELECT II). With the additional £8 million announced today, DFID has now committed £20 million to ensure effective and well organised Afghan-led elections in 2014/15, improve the voter registration system, increase female participation in elections, improve public confidence in election results and to ensure people have a stronger stake in the government they have voted for.
  5. DFID is providing £4.5 million up to 2015, to help strengthen women’s political participation and promote more inclusive politics. The Women’s Political Participation and Dialogue Opportunities Programme is delivered in close collaboration with the Independent Election Commission (IEC).

General media queries (24 hours)

ای میل mediateam@dfid.gov.uk

Telephone 020 7023 0600

If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.

شائع کردہ 26 November 2013