دنیا کی خبروں کی کہانی

شفافیت اوراصلاحی ایجنڈا: برطانوی وزیر کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات

پاکستان کے دورے کے دوسرے دن سینئیر برطانوی کابینہ آفس وزیرفرانسس ماڈنے پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی اورسول سروس اصلاحات اور عوامی شعبے میں تبدیلی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے امکانات پر بات چیت کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
UK Minister meets Prime Minister of Pakistan

فرانسس ماڈ نے برطانیہ کی پاکستان کے ساتھ مستحکم اور طویل مدتی شراکت داری پرزوردیا اور پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری،توانائی اور ثقافت میں مواقع میں اضافے کے لئے قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے کمٹمنٹ کا اعادہ کیااور سول سروس میں اصلاح کے لئے بہترین عمل کے تبادلے پر بھی بات کی۔

فرانسس ماڈ نے ملاقات کے بعد کہا:

آج پہلے میں نے وزیراعظم نواز شریف سے وسیع امور پراور تعمیری بات چیت کی جس میں، میں نے واضح کیا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنی مستحکم اورطویل مدتی شراکت داری کی کتنی قدر کرتا ہے۔ کئی مواقع اور مسائل ایسے ہیں جن پر ہمارے دونوں ملک قریبی تعاون سے کام کرسکتے ہیں۔

میں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کھلی حکومتی شراکت داری میں شامل ہوسکتا ہےجو کہ ایک بین الاقوامی شفافیت تحریک ہے۔65 ملکوں پر مشتمل یہ شراکت داری آپس میں مل جل کر اور سول سروس گروپس کے ساتھ کام کرتی ہے، تاکہ احتساب کو تیز اور بہتر بنانے اورعوامی شرکت کی بہتری کے لئے شفافیت کی فراہمی کے کمٹمنٹ کوایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ممکن بنایا جائے.

Contact: Press Attaché, British High Commission, Islamabad; tel. 051 201 2000

شائع کردہ 17 February 2015