خبروں کی کہانی

بیرون ملک برطانوی شہریوں کے عام انتخابات کے لئےووٹنگ رجسٹریشن کااب بھی موقع ہے

پیر 20اپریل کی رجسٹریشن ڈیڈلائن ایک ہفتہ دوررہ گئی ہے اور یوکے انتخابی کمیشن نے بیرون ملک مقیم برطانوی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ برطانوی عام انتخابات میں ووٹ دینےکے لئے رجسٹریشن کروالیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Election

بیرون ملک بذریعہ ڈاک ووٹ دینے کے خواہش مند ہربرطانوی شہری کے لئے جلد از جلد رجسٹریشن بہت اہم ہے تاکہ وہ اپنے پوسٹل پیک صحیح وقت پروصول کرسکیں اورانتخابات کی تاریخ سے پہلے واپس بھیج سکیں۔ تخمینے سے پتا چلتا ہے کہ بیرون ملک 55 لاکھ برطانوی شہری مقیم ہیں۔ ان میں سے سب تو ووٹ کے اہل نہیں ہونگے کیونکہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک سے برطانیہ کے انتخابی رجسٹر پرمحض 15,849 ووٹر رجسٹرڈہیں.

نئی آن لائن رجسٹریشن پورٹل کے جون 2014ءمیں شروع ہونے کے بعد سےدنیا بھر کےلاکھوں برطانوی شہریوں نے اس سہولت کو استعمال کیا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال کے یورپی پارلیمانی انتخابات میں بیرون ملک ووٹروں نے صرف 7,079 ووٹر رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کئے تھے جو پرانے کاغذی درخواستی فارم تھے. برطانوی شہری جو گزشتہ پندرہ سال میں برطانوی پارلیمانی حلقہ انتخاب کے لئے رجسٹرڈ ہوئے ہیں وہ ممکن ہے کہ بحیثیت بیرون ملک برطانوی شہری ووٹ دے سکتے ہونگے۔ بیرون ملک ووٹر بذریعہ ڈاک یا پراکسی ( جس میں ایک بااعتماد شخص کواپنی طرف سے ووٹ ڈالنے کے لئے نامزد کیا جاسکتا ہے) میں سےکسی ایک طریقے سے ووٹ دے سکتے ہیں.

انتخابی کمیشن کے ڈائریکٹرکمیونیکیشنز الیکس رابرٹسن نے کہا :

اب 20اپریل کی ڈیڈلائن میں چندروز باقی رہ گئے ہیں۔اس لئے ہم برطانوی تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ وہ پہلے سے رجسٹرڈووٹروں میں شامل ہونے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کریں۔اس ویب سائٹ www.gov.uk/register-to-vote پرجاکرفارم مکمل کرنے میں چند منٹ لگتے ہیں اور یہ پرانے کاغذی فارم مکمل کرنے کے مقابلے میں بہت آسان طریقہ ہے.

اب تک اس کاردعمل بہت اچھا رہا ہےاور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی انتخابات کے دن اپنی رائے دینے سے محروم رہ جائے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20اپریل نصف شب ہے.

انتخابی کمیشن برطانوی پارلیمنٹ کا متعین کردہ ایک خود مختارادارہ ہے۔ اس کا مقصد دیانتداری اوربرطانوی جمہوری عمل پرعوام کے اعتماد کا قیام ہے۔ وہ پارٹی اور انتخابی مالیات کو ضابطے میں لاتے اورعمدہ طریقے سے انتخابات کرانے کے لئے معیار متعین کرتا ہے اور سیاسی جماعتوں، انتخابات اور ریفرینڈم ایکٹ 2000)) کے تحت ریفرینڈم کے طریقہ کار اور ضابطوں کا ذمے دار ہے.

شائع کردہ 13 April 2015