خبروں کی کہانی

اسٹیفن ولیمز کی جانب سے رمضان مبارک

اسٹیفن ولیمز نے رمضان المبارک کے مہینے کی آمد پراس کے ماننے والوں کے لئے تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Stephen Williams

وزیربرائے کمیونٹیز اسٹیفن ولیمز نے کہا ہے:

وطن اوربیرون ملک لاکھوں مسلمان رمضان المبارک کا آغاز کرنے والے ہیں، میں اس موقع پر ان سب کے لئے بہترین خواہشات کا اظہارکرتا ہوں جو سال کے اس مقدس ترین ماہ میں عبادات کریں گے.

دیگر مذہبی افعال کی طرح رمضان کے روزےتمام عقائد کے حامل اوربلا عقیدہ لوگوں کے لئے متاثر کن سبق سیکھنےکاایک موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ زندگی کے لوازمات کو دن کے بیشتر حصے کے لئےترک کرکے (جبکہ اس سال برطانیہ میں روزے کا وقفہ خاصا طویل ہوگا کیونکہ یہ رمضان موسم گرما کی ابتدا میں آرہا ہے) دوسروں اورکم نصیبوں کے بارے میں سوچیں۔ مجھے امید ہے کہ بہت سے لوگ اس بیش بہا اورفراخدلانہ سبق سے متاثر ہونگے.

رمضان خاندانوں اوردوستوں کو یکجا ہونے کے لئے بھی ترغیب دیتا ہے، جو کہ اکثر شام کو افطار کے موقع پر ایسا کرتے ہیں۔اس سال متعدد مساجد، کمیونٹی سینٹرزاورایک یہودی معبد میں مقامی افراد کے لئے روزہ کھولنے کے وقت افطارکے لئے دروازے کھول دئیے جائیں گےیہ ’ بڑا افطار’ ان کی مقامی کمیونٹی کے لئے ہوگا۔ میں خود بھی ایک میں شرکت کرونگا اور میں سب کو، خواہ آپ کسی پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں، دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اور اپنی مقامی کمیونٹی میں شامل ہوں.

میں آپ سب کے لئے ایک پر مسرت،صحت افزا اورپرامن رمضان کی امید کرتا ہوں.

شائع کردہ 27 June 2014