خبروں کی کہانی

ایرک پکلز کی جانب سے رمضان مبارک

کمیونٹیز سکریٹری ایرک پکلز نے تمام کمیونٹیز کو ایک پر رحمت رمضان کی نیک تمنائیں ارسال کی ہیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Eric Pickles

کمیونٹیز سکریٹری ایرک پکلز نے کہا:

مقدس رمضان منانے والوں کی خدمت میں میری بہتریں خواہشات حاضر ہیں.

روحانی غورو فکراور جائزے کے ان ایام میں ہمارے مسلم دوست اور ساتھی ملک بھر میں روزمرہ کے آرام و آسائشوں کی،جنہیں ہم معمول کا حق سمجھتے ہیں، قربانی دینگے اور اپنے سے کم نصیب افراد کا خیال رکھیں گے.

ہمدردی اور خیرات کی اقدار صرف اس مقدس مہینے کا ہی لازمی جزو نہیں بلکہ یہ سارا سال جاری رہتی ہیں کہ مسلم عقیدے کے حامل دوسرے گروپوں کے مقابلے میں سارا سال زیادہ خیرات دیتے ہیں اور ہماری کمیونٹیز کو استحکام اور تعاون فراہم کرتے ہیں۔ اسلام کس طرح بہترین برطانوی اقدار کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کرآگے بڑھتا ہے یہ اس کی ایک اور مثال ہے.

جب اہل خاندان اور دوست روزانہ افطار کے وقت اکھٹے لطف اندوزہوتے ہیں تو یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس سال ‘بڑا افطار’ پھر ہورہا ہے جب مساجد اور دوسرے عقائد کی عمارتوں اورسوک سینٹرز میں مقامی کمیونٹیز کے لئے دروازے کھولے جائیں گے اورانہیں کھانے پر مدعو کیا جائیگا اورمراسم بڑھائے جائیں گے.

اس طرح رمضان نئے دوست بنانے کا بہترین مہینہ ہوتا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ بڑے افطارمیں شرکت کرنے والا ہر شخص بہترین وقت گزارے گا!

میں آپ کو اور آپ کے خاندانوں کو ایک پرامن اور رحمتوں سے بھرے رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں.

شائع کردہ 27 June 2014