خبروں کی کہانی

ماہ رمضان کی آمد پروزیراعظم کی مبارکباد

وزیر اعظم نے برطانیہ اور دنیا بھرکی مسلم کمیونٹیزکو رمضان کے آغاز پرمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے .

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Ramadan

رمضان کے لئے وزیر اعظم کا وڈیو پیغام2013

مکمل پیغام

میں رمضان کے مقدس مہینے کو منانے والے آپ سب کو پرخلوص مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ وہ مہینہ ہے جو اسلام کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے۔ برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمان اپنی روزمرہ کی ان آسائشوں کوجنہیں ہم نے لازمہ زندگی سمجھ رکھا ہے، قربان کرکےضرورتمندوں کے لئے دعا کریں گے اور اللہ کی عبادت کے لئے روزے رکھیں گے۔

میں ایک ایسی قوم کاوزیراعظم ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں جس میں لوگ آزادی سے اپنے عقائد پرعمل کر سکتے ہیں۔اور یہ تمام مسلمانوں کے لئے فخر کا باعث ہوگا کہ اس مہینے میں وہ لوگ بھی جنہیں مشکلات کا سامنا ہے ان کے پاس جوتھوڑا بہت ہے اسے قربان کریں گےاور دوسروں کے لئے دعا کریں گے۔

کئی افراد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے دعا کریں گے، ان کے لئے جو تنازعات کا شکار ہیں، جو انصاف اورجمہورت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں یا جو دنیا کے غریب ترین خطوں میں رہ رہے ہیں اورجن کے لئے ہردن گزارناایک جدوجہد کا نام ہے۔

بحیثیت ایک وزیر اعظم مجھے فخر ہے کہ ہم نے اپنی قومی آمدنی کا 7ء0 دنیا کے غریب ترین انسانوں کے لئے فراہم کرنے کااپنا وعدہ قائم رکھا ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ ہم بیرون ملک ضرورتمند افراد کی مدد کے لئے اسلامی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ شریک رہے ہیں۔

انسانیت ایک مشترکہ خیر کے لئے کس طرح اکھٹا ہوسکتی ہے، رمضان اس کی ایک روشن مثال ہے، اور میں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس میں حصہ لیتے ہیں۔

وطن میں اوربیرون ملک تمام مسلمانوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں،’رمضان کریم!’۔’’

شائع کردہ 9 July 2013