خبروں کی کہانی

وزیراعظم کی صدرمحمودعباس سے ملاقات

وزیراعظم نے صدرمحمود عباس کو آج سہ پہر ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خوش آمدید کہا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
The Prime Minister talks to Palestinian President Abbas.

The Prime Minister talks to Palestinian President Abbas. Photo: Crown Copyright.

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے بتایا:

وزیراعظم نے صدرمحمودعباس کو آج سہ پہر ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خوش آمدید کہا.

صدرمحمود عباس نے ایک نئی ٹیکنوکریٹک فلسطینی حکومت کے اپنے منصوبے کے بارے میں بتایاجو چہاراربعہ اصولوں کی پابند ہوگی جس میں عدم تشدد اوراسرائیل کو تسلیم کرنا شامل ہیں.

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات دوبارا شروع کرنے پر بھی آمادگی کااظہارکیا اورامیدظاہرکی کہ ایسا جلد ہوگا.

وزیراعظم نے دوریاستی حل کے لئے ہماری حمایت اوربرطانیہ کے فلسطینی اتھارٹی سے تعاون کو دہرایا۔ انہوں نے امن مذاکرات کی فوری بحالی میں پیش رفت پرزوردیاجو دیرپا حل کے لئے واحد ممکن راستہ ہے.

وزیراعظم نے اپنی یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ فلسطینی علاقوں خاص طور پر مغربی کنارے میں معاشی ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا۔’’

شائع کردہ 14 May 2014