خبروں کی کہانی

وزیراعظم کی بنگلادیشی وزیراعظم سےملاقات: جولائی 2014ء

وزیراعظم نے بچپن کی شادی کے خاتمے،جنوری 2014ءکے بنگلادیشی انتخابات، ترقیاتی اہداف اوربنگلادیشی باشندوں کے بارے میں بات چیت کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ملاقات کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا:

آج صبح وزیر اعظم نے بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے گرل سمٹ سے پہلے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے بنگلادیش کے اس عزم کاخیر مقدم کیا کہ وہ بچپن کی شادی کاخاتمہ کرےگا۔اور دونوں رہنماؤں نے اس کمٹ منٹ کوسختی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم حسینہ واجد نے بنگلادیش میں خواتین اور لڑکیوں کے اختیارات اورتعلیم کے باب میں تازہ ترین پیش رفت پر گفتگو کی.

وزیر اعظم نے جنوری 2014ء کے انتخابات کے بارے میں مایوسی کااظہار کیاجس میں آدھے سے زیادہ حلقوں میں بلامقابلہ انتخابات ہوئے۔ انہوں نے ایک کھلے معاشرے اورسیاسی نظام کی اہمیت پر اتفاق کیا جس میں جمہوری سیاسی شرکت اور ذرائع ابلاغ کی آزادیوں کااحترام کیا جائے.

دونوں رہنماؤں نے2015ء کے بعدکے اہداف پر ملکر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔آخر میں انہوں نے برطانیہ میں بنگلا دیشی آبادی کے اہم کرداراور اس کی ثقافتی اور معاشی زندگی میں ان کی خدمات کو سراہا.

شائع کردہ 22 July 2014