پریس ریلیز

اینٹی کرپشن اجلاس: وزیر اعظم کا نئے عالمی کمٹمنٹس کا اعلان

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بدعنوانی پرایک بڑی عالمی کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں جو لندن کے لنکاسٹر ہاوس میں منعقد ہورہی ہے۔ اس کا مقصد زندگی کے ہر شعبے میں بدعنوانی کے انکشاف، سزا اور اس کے خاتمے کے لئے عالمی کارروائی کو تیز تر کرنا ہے.

  • پہلی بارغیرملکی کمپنیاں جو برطانیہ میں جائیداد کی پہلے سے مالک ہیں یا اب خریدنا چاہتی ہیں انہیں یہ بتانا ہوگا کہ اصل مالک کون ہوگا.
  • برطانیہ لندن میں پہلےعالمی اینٹی کرپشن رابطہ مرکزکی میزبانی کررہا ہے تاکہ سرحد پار تحقیقات کو مستحکم کیا جاسکے۔.

وزیر اعظم آج اعلان کریں گے کہ جو غیر ملکی کمپنیاں برطانیہ میں جائیداد کی ملکیت رکھتی ہیں انہیں یہ ظاہر کرنے پر مجبور کیا جائے گا کہ ان کی اصل مالک کون ہیں.

کوئی بھی غیر ملکی کمپنی جو برطانیہ میں جائیداد خریدنا چاہتی ہو یا مرکزی حکومت کے کنٹریکٹس کے لئے درخواست دینے کی خواہشمند ہو ،اسے اس سے پیشتر پہلےبینی فیشیل اونرشپ کے ایک نئے عوامی رجسٹرمیں اندراج کرانا لازمی ہوگا ۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا رجسٹر ہوگا. اس رجسٹر میں صرف وہ کمپنیاں ہی نہیں جو اب خریدنا چاہتی ہیں بلکہ وہ بھی جو پہلے ہی برطانیہ میں جائیداد کی مالک ہیں. برطانیہ میں غیر ملکی کمپنیاں ایک لاکھ جائیدادوں کی مالک ہیں جن میں سے 44 ہزار سے زائد لندن میں واقع ہیں. غیر ملکی کمپنیوں کے نئے رجسٹر کا مطلب ہوگا کہ بدعنوان افراد اور ممالک اب اپنے ناجائز سرمائے یا اثاثے لندن کی پراپرٹی مارکیٹ کے ذریعے خفیہ رکھنے، کالے کو سفید کرنے یا منتقل کرنے پر قادر نہیں ہونگے اور ہمارے پبلک فنڈ سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے.

اجلاس میں نائیجیریا، افغانستان ، اٹلی، اردن اورارجنٹائن کو بھی اسی قسم کی کارروائی کے لئے پہلے قدم اٹھانے پرآمادہ کیا جائے گا۔.

اجلاس کے روز وزیراعظم نے کہا :

کرپشن کی لعنت دنیا کے ہر کونے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ہمارے تمام سنگین مسائل ، معاشی غیر یقینی سے لے کر،مقامی غربت، ہمہ وقت موجود بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کے خطرات تک کی جڑ میں موجود ہے

مسئلہ عالمی ہو تو حل بھی حقیقی طور سے عالمی ہی ہونا چاہئیے۔ اس کے لئے عالمی رہنماوں کے متحد ہونے، خاموشی کو توڑنے اور تبدیلی کامطالبہ کرنے کے لئےایک بےنظیر، جراتمندانہ کمٹ منٹ درکار ہوتا ہے۔

اسی لئے میں اس اجلاس کا انعقاد کررہا ہوں۔ آج یہ اِیک ابتدا ہے کرپشن کو شکست دینے کے لئے ایک مزید مربوط اور پرعزم عالمی جدوجہد کی۔

شائع کردہ 12 May 2016