پریس ریلیز

مسلم مذہبی رہنماؤں سے انتہا پسندی کوچیلنج کرنے کا مطالبہ

ایرک پکلزاورلارڈطارق احمد نے برطانیہ کی تمام مساجد کو ایک خط لکھا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

کمیونٹیز سکریٹری ایرک پکلز اور کمیونٹیز وزیر لارڈ طارق احمد آف ومبلڈن نے برطانیہ کی تمام مساجد کو ایک خط لکھا ہے جس میں مذہبی رہنماؤں سے کہاگیا ہے کہ نوجوانوں کو یہ بتائیں کہ ‘’ انتہاپسندوں کے پاس ان کو دینے کے لئے کچھ نہیں”.

پیرس میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ابھرنے والی لہر کی روشنی میں یہ خط calls مذہبی رہنماؤں سے مخاطب ہے کہ برطانوی مسلمان ہونے کا مطلب ہے،’’ اپنے مذہب پر فخراوراپنے ملک پر فخر’‘، اور اسلام کا نام لے کر ہلاکتوں کو جائزقرار دینےکی مذمت کرنا۔. خط جو 1,000 سے زیادہ مسلم رہنماؤں کو بھیجا گیا ہے، واضح کرتا ہے کہ برطانیہ اپنی مستحکم مسلم کمیونٹی کے بغیر بہت ادھوراہےاوریہ کہ برطانوی اقداراوراسلامی اقدارمشترکہ ہیں.

اس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہےکہ جو لوگ نفرت کی تبلیغ کرنے والوں کی وجہ سے کسی مسئلے کا شکار ہوں ان کے لئے قانونی مشورے کی سہولت موجود ہے.

کمیونٹیز سکریٹری ایرک پکلز نے بتایا:

ہم نے حال میں پیرس میں بھیانک تشدد کا مشاہدہ کیا۔ جبکہ دنیا بھر کے مسلمانوں نے واضح کردیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات اسلام کی توہین ہیں ۔ ہم اس حملے پر برطانوی کمیونٹیز کے ردعمل پر نازاں ہیں۔ ملک بھر سے مسلمانوں نے کہہ دیا ہے کہ: ہمارے نام پرنہیں.

لیکن ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو، جو اس کانشانہ بن سکتے ہیں دکھانا ہے کہ انتہاپسندوں کے پاس انہیں دینے کے لئے کچھ نہیں ہے.

مذہبی رہنما ہمارے معاشرے میں اس منفردپوزیشن میں ہیں اوران پریہ اہم ذمے داری ہے کہ وہ یہ مظاہرہ کریں کہ اسلامی عقیدہ اوربرطانوی شناخت کے ساتھ ساتھ کیسے چل سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ انتہاپسندی کے اقدامات اسلام کی نمائندگی نہیں کرتے؛ لیکن ہمیں دکھانا ہے کہ برطانوی اقداراوراسلامی اقدارمشترک ہیں.

گزشتہ ہفتے وزرا پولیس سربراہان سے بھی ملے تاکہ یہ یقین دہانی ہوسکے کہ وہ مساجد کی ضروریات کے مطابق تعاون فراہم کررہے ہیں۔ لارڈاحمد نے گزشتہ ہفتےمسلم مخالف منافرت ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ ان کی تشویش کے بارےمیں سن سکیں اوربرطانوی مسلمانوں کے تحفظ کے لئے حکومت کی فکرکا یقین دلا سکیں.

کسی بھی تشددکا شکار افراد پولیس کو True Vision website یا Tell MAMAپر رپورٹ کرسکتے ہیں.

کمیونٹیز وزیر لارڈ طارق احمد نے کہا:

برطانوی مسلمانوں کی اقدارایک جیسی ہیں اورانتہا پسندوں کا اسلام کو ہائی جیک کرنے کا ایجنڈا قابل نفرت ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے سے اس برائی کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے.

یہ خط اس سے زیادہ واضح نہیں ہوسکتا تھا، انتہا پسندی اوربنیاد پرستی کے مسائل کو کسی خلا میں حل نہیں کیا جاسکتااور اسی لئے ہم مسلم رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ یہ دکھایا جاسکے کہ یہ حالیہ حملے مسلمانوں کے عقیدے سے کوئی نسبت نہیں رکھتے.

یہ خط اس سے زیادہ واضح نہیں ہوسکتا تھا، انتہا پسندی اوربنیاد پرستی کے مسائل کو کسی خلا میں حل نہیں کیا جاسکتااور اسی لئے ہم مسلم رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاکہ یہ دکھایا جاسکے کہ یہ حالیہ حملے مسلمانوں کے عقیدے سے کوئی نسبت نہیں رکھتے.

Office address and general enquiries

2 Marsham Street
London
SW1P 4DF

کانٹیکٹ فارم https://forms.communit...

General enquiries: please use this number if you are a member of the public 030 3444 0000

If your enquiry is related to COVID-19 please check our guidance page first before you contact us - https://www.gov.uk/guidance/coronavirus-covid-19-guidance-for-local-government.

If you still need to contact us please use the contact form above to get in touch, because of coronavirus (COVID-19). If you send it by post it will not receive a reply within normal timescale.

Media enquiries

ای میل newsdesk@communities.gov.uk

Please use this number if you are a journalist wishing to speak to Press Office 0303 444 1209

شائع کردہ 19 January 2015