خبروں کی کہانی

وزیر برائےاقوام متحدہ کا امن اہلکاروں کےعالمی دن پربیان

وزارت خارجہ کی وزیربیرونس جوائس اینلے نے اقوام متحدہ امن اہلکاروں کو جو دنیا بھرمیں امن برقرار رکھنے کے لئے کام کرتے ہیں،خراج تحسین پیش کیا ہے.

اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کےعالمی دن پر وزارت خارجہ کی وزیربیرونس جوائس اینلے نے کہا:

آج ہم ان تمام امن اہلکاروں کے کمٹ منٹ، شجاعت اورلگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو عالمی امن اورسلامتی کو قائم رکھنے کے لَئے انتھک کام کرتے ہیں.

ایک لاکھ سے زائد امن اہلکار اقوام متحدہ کے امن قائم رکھنے کے مشنز میں اس وقت کام کرہے ہیں، جو دنیا بھر کے کمزورترین افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور تحفظ کو بہتر بنانے اورریاستی اداروں کی تعمیرمیں اپنا کردارادا کرتے ہیں۔ ان کا کام آسان نہیں اورانہیں اکثر ںاخوشگوارمقامات اور چیلنج آمیز حالات میں کام کرنے کے لئےتعینات کیا جاتا ہے.

اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے سال میں اقوام متحدہ امن اہلکاروں کاعالمی دن منانا خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔اقوام متحدہ نے دوسری جنگ عظیم کی راکھ سےجنم لیااور ان ملکوں نے اس کے لئے عہد کیا کہ وہ یہ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے کہ آئندہ کسی ملک کواس قسم کی جنگ کی تباہیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے .

برطانیہ کو فخر ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے امن اہلکاروں کے کام میں مسلسل تعاون کررہاہے اوردنیا بھر میں بین الاقوامی امن اورسلامتی کو قائم رکھنے میں اقوام متحدہ کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے.

مزیدمعلومات

بیرونس جوائس اینلے ٹوئٹر پر @جوائس اینلے

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 29 May 2015