پریس ریلیز

وزیر برائے مشرق وسطی کا مغربی کنارے میں مقبوضاتی یونٹوں کے بارے میں بیان

وزیر برائے مشرق وسطی ٹوبائس ایلووڈ کو مغربی کنارے میں 450 نئے مقبوضاتی یونٹوں کی تعمیرکے منصوبےمیں پیش رفت کی اطلاعات پرگہری تشویش ہے.

اسے 2016 to 2019 May Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزارت خارجہ کے وزیر ٹوبائس ایلووڈ نے کہا ہے:

برطانیہ کو ان اطلاعات پر گہری تشویش ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں 450 سے زائد نئے مقبوضاتی یونٹس کی تعمیر کے منصوبے پرپیش رفت ہورہی ہے.

مقبوضات میِں اضافےکی بڑھی ہوئی رفتار، جس میں پہلے سے تعمیر شدہ غیرقانونی مقبوضاتی یونٹس اورچوکیوں کی پچھلی تاریخوں میں منظوری اسرائیل کے دوریاستی حل سے کمٹمنٹ پر بنیادی سولات اٹھارہی ہے. چہاراربعہ رپورٹ نےان نقصان دہ اثرات کو بیان کیا ہے جومغربی کنارے کے’ سی ایریا ‘ اورمشرقی یروشلم میں مقبوضاتی تعمیراورتوسیع کی اسرائیل کی باقاعدہ پالیسی اورمتوازی فلسطینی تعمیرات میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ایک بار پھر ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضاتی توسیع کی پالیسی کو ختم کرے جو امن کی راہ میں رکاوٹ ہے.

Updates to this page

شائع کردہ 2 ستمبر 2016