ملالہ یوسفزئی اورکیلاش ستیارتھی کو نوبل امن پرائزدیا گیا
جسٹین گریننگ نے اس سال کے نوبل امن پرائز کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے.

Malala Yousafzai speaking at the recent Girl Summit 2014. Picture: Russell Watkins/DFID
آج اس اعلان پرکہ ملالہ یوسفزئی اورکیلاش ستیارتھی کو نوبلامن انعام دیا گیا ہے، ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی جسٹین گریننگ نے اپنے بیان میں کہا ہے:
ملالہ یوسفزئی اورکیلاش ستیارتھی کا نوبل امن پرائزجیتناان کا بہت بڑا حق ہے۔ان کا نوجوانوں خاص طورپرلڑکیوں کے حقوق کے لئےجرات کا مظاہرہ کرنا ایک محرک ہے اوراس سے دنیا بھر میں بچوں کے لئے مواقع پیداہوئے ہیں.
ہر نوجوان کو اسکول جانے،کام کرنے اور اپنی زندگی تشدد کے بغیر اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے.
میں نے خود دیکھا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کو ان کی صلاحیتوں سے مکمل فائدہ اٹھانے میں مدد دینے میں کیا طاقت ہے۔ نہ صرف یہ کہ اس سے خود ان کو بلکہ ان کے خاندانوں اورکمیونٹیز، اوران کی معیشت اوران کے ممالک کو زبردست صلہ ملتا ہے .