پریس ریلیز

لارڈ احمد نے مانچسٹر میں ہم آہنگی پر مناظرہ کیا

لارڈطارق احمد نے ایک پینل کی رہنمائی کی جس میں مختلف مسائل پر کھرے اور مخلصانہ خیالات کا اظہار کیا گیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Lord Ahmad

برطانوی مسلم تہذیبی ورثہ مرکز میں ہونے والے تعاملی اجلاس میں لارڈ احمد نے ایک پینل کی رہنمائی کی جس میں مختلف مسائل پر کھرے اور مخلصانہ خیالات کا اظہار کیا گیا جیسے کہ:

  • برطانوی مسلمانوں کی جانب منفی رویوں کے اثرات
  • مذہبی منافرت کے جرائم کی خبروں کی اشاعت
  • نوجوان لوگوں اورعورتوں کا معاشرے میں کردار
  • خارجہ پالیسی
  • دہشتگردی سے لڑنا

لارڈ احمد نے کہا:

ہر کسی کا حق ہے کہ وہ اپنے گھر اور کام کی جگہوں پر خود کو محفوظ محسوس کرے، امتیازی سلوک اور تعصب سے آزاد، مگر افسوس یہ ہمیشہ نہیں ہو تا.

مانچسٹر کے لوگوں کے خدشات سننا اور ان کو بتانا کہ حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے جن سے برادریاں نفرت سے نمٹ سکتی ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا کہ ہر ایک کو وہ وقار ملے جن کے وہ اہل ہیں، کافی سودمند رہا.

میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ جو بھی میں نے سنا ہے وہ ہمارے ذہنوں میں مقدم رہے جیسے جیسے ہم اس مسئلے سے نمٹتے ہیں تاکہ ہم ایک حقیقی اور دیرپا تفریق پیدا کرسکیں اور نفرت جہاں اور جدھر بھی ہو اس کا سامنا کرسکیں.

اس سال کے دوران ، وزرا نے ہم آہنگی کے لیے ملک گیر پروگرام کیے – مانچسٹر، برمنگھم، بلیک برن، بریڈفرڈ، لیسٹر، لیوٹن، برسٹل اور آکسفرڈ میں جن میں حاضرین مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے تھے ان میں برادری اور مذہبی رہنما، یونیورسٹی کے طالبات، ماہرین تعلیم اور مقامی پولیس فورس کے ممبران شامل تھے.

کل کے پینل میں وزیر کے ساتھ آزاد حکومتی اینٹی - مسلم ہیٹرڈ ورکنگ گروپ کے افتخار اعوان، استغاثہ کے نزیر افضل، آلٹرنکم بین المذاہب گروپ کی کیرولائن جونز اور وزارت انصاف کے منافرتی جرائم پروگرام کے سربراہ پال گیانسی شریک تھے۔.

مزید معلومات

مسلم مخالفین عملی گروپ کی صدارت برادریاں اور مقامی حکومت کرتی ہے اور یہ سہ ماہی بنیاد پر ملتی ہے۔ یہ وسیع حکومتی عہدےداروں اور آزاد ممبران پر مشتمل ہے جن میں ماہرین تعلیم اور مسلم کمیونٹی کے لوگ شامل ہیں۔

ڈیپارٹمنٹ برائے کمیونٹیز و لوکل گورنمنٹ ان منصوبوں کی حمایت کرتا ہے جو ہم آہنگی کو بڑھاتے ہیں اور ہر طرح کی نفرت پر توجہ دیتےہیں۔

Media enquiries

ای میل newsdesk@communities.gov.uk

Please use this number if you are a journalist wishing to speak to Press Office 0303 444 1209

شائع کردہ 15 December 2014