پریس ریلیز

غزہ میں دوبارہ ہلاکتوں پربرطانیہ، فرانس ،جرمنی کامشترکہ بیان

برطانوی سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ، فرانسیسی وزیر خارجہ لوواں فیبئیس اورجرمن وزیر خارجہ فرینک- والٹر اسٹینمئیرنےمشترکہ بیان جاری کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Foreign & Commonwealth Office

بیان:

ہمیں غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کے شروع ہونے پربہت تشویش ہے.

ہم تمام فریقین پرجنگ بندی کی طرف لوٹنے پر زور دیتے ہیں۔ ہم اس معاملے میں مصر کی مسلسل کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں.

تمام فریقین کو ہنگامی انسانی ضروریات سے نمٹنے کے لئے فوری عملی قدم اٹھانا چاہئیں جس میں ہر قسم کی انسانی رسائی شامل ہو.

ہم ایک پائیدار امن کے قیام میں تعاون کے لئے تیار ہیں اور اس سلسلے میں پہلے ہی تجاویز دے چکے ہیں۔ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ اس معاملے پر مزید کام کریں گے۔ جنگ بندی کے پائیدار ہونے کے لئے وہ اقدامات ذہن میں ہونے چاہئیں کہ جس میں اسرائیلی دفاعی خدشات اورغزہ پر پابندیوں کے خاتمے کے فلسطینی مطالبے حل ہوسکیں.

حتمی مقصد ایک مذاکراتی دو ریاستی حل کی طرف واپسی ہونا چاہئیے جو اس بحران کا واحد حل ہے اوراس کی وجہ سے ہونے والی انسانی مصائب کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردے گا.

مزید معلومات

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 9 August 2014