خبروں کی کہانی

سکریٹری داخلہ: مساجد اورمعبدوں میں حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں

سکریٹری داخلہ تھریسامے نے ایسٹ لندن کے علاقے بارکنگ کے مسلمانوں، یہودیوں اورسکھوں کے نمائندوں سے بات چیت کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Home Secretary Theresa May speaking at interfaith event

Home Secretary Theresa May speaking at interfaith event

المدینہ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے دینی رہنماؤں، پولیس افسروں اورمقامی کونسلروں کے گروپ کو بتایا کہ حکومت تمام عقائد اورپس منظر کے لوگوں کے تحفظ کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔ اور دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے جو کمیونٹیز کے درمیاں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں. تھریسا مے نے پیرس کے واقعات کے نتیجے میں کمیونٹی میں پیداہونے والے خوف اورخدشات کو سنااورانہیں یقین دلایا کہ مخصوص مقامات جیسے مساجد اورمعبدوں میں حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں جس میں پولیس پٹرول میں اضافہ شامل ہے.

وہ طلبہ سے جو مسجد اور مدرسے میں پڑھنے آتے ہیں اور ٹین ایجرزسےملیں جو نوجوان رہنماؤں کے پروگرام میں شریک ہیں جو قریبی علاقے والتھم فاریسٹ میں ایکٹو چینج فاؤنڈیشن میں ہوتا ہے اورنوجوانوں کوکمیونٹی میں رول ماڈل بننے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے.

دورے کے بعد سکریٹری داخلہ نے کہا:

مسلم اوردوسرے عقائد کےرہنماؤں کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں سے مجھے علم ہوا ہےکہ پیرس میں دہشت گردی حملوں سے کئی لوگوں کو عدم تحفظ اور خوف کا احساس ہورہا ہے۔ میں المدینہ مسجد کی شکر گزارہوں کہ اس نے اس بین العقائد بات چیت کا اہتمام کیا جس سے مقامی افراد کے خیالات سننے کا بہترین موقع مل سکا ہے.

بحیثیت سکریٹری داخلہ میرا بنیادی فریضہ برطانیہ کے تمام عوام کا تحفظ ہے خواہ کسی پس منظر کے حامل ہوں۔ ہرقسم کی انتہاپسندی سے نمٹنا میراکمٹمنٹ ہے.

مئی 2013ء اورفروری 2014ء کی دوران ٹیل ماما(Tell MAMA) نے 734 مسلم مخالف واقعات ریکارڈ کئے جن میں 36 تشدد کے کیس تھے۔2014ء میں کمیونٹی سیکیورٹی ٹرسٹ نے 1,168 یہودی مخالف کیس ریکارڈ کئے جن میں 81 کیس پرتشدد حملوں کے تھے۔ اور 2014ء میں انتہائی دائیں بازو کے گروپوں سے تعلق کی بناپر 27 افراد گرفتار کئے گئے.

سکریٹری داخلہ نے اضافہ کرتے ہوئے کہا:

دہشت گردی اور انتہا پسندی کےجواب میں ہمیں پہلے سے زیادہ متحد ہونا ہوگا۔ ہمیں اپنے ملک کی سلامتی، انتہاپسندی کی شکست اوربرطانوی طرز زندگی کومستحکم کرنے والی اقدار کی سربلندی کے لئے مل جلکر کام کرنا ہوگا۔ وہ اقدار جو ہمیں امن، آزادی، دوسروں کے احترام ، جمہوریت اورقانون کی بالا دستی کے تحت زندگی بسر کرنے کا مو قع فراہم کرتی ہیں، اقدار جواس ملک کی آنے والی نسلوں کو خوشحالی اورسلامتی کے ساتھ رہنے کی ضمانت دیں گی.

شائع کردہ 13 February 2015