پریس ریلیز

افغانستان میں مٹی کےتودوں سے ہوئی تباہی کے لئے امدادروانہ

برطانیہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر بدخشاں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی کے لئے امدادی کام کررہا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

بدخشاں صوبےمیں مٹی کے تودوں سے ہلاکت کے بعد برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی وزیرجسٹین گریننگ نے کہا ہے:

مجھے ان افراد کے ساتھ گہری ہمدردی ہے جو افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں اس المناک سانحے سے متاثر ہوئے ہیں.

اس دوردراز مقام پر ہونے والی تباہی کی تفصیلات ابھی آرہی ہیں لیکن یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہاں کافی جانی نقصان ہوا ہے اور متعدد لوگ ہنگامی امداد کے مستحق ہیں۔ ہماری ترجیح یہ ہے کہ بچ جانے والوں کے تحفظ اور دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے.

اقوام متحدہ،ریڈ کراس اوردوسری تنظیمیں پہلے ہی وہاں پہنچ چکی ہیں اور نہایت مشکل صورتحال میں ہنگامی امداد پہنچانے کے لئے کام کررہی ہیں۔ میں ان کی جرآتمندانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں.

برطانیہ اس صورتحال کا قریبی مشاہدہ کررہا ہےاورمزید امداد کی جونہی ضرورت ہو روانہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے مشترکہ انسانی فلاحی فنڈ میں ہمارا حالیہ ایک کرور پاؤنڈکا عطیہ اضافی امدادکی فراہمی یقینی بنائے گا۔’’

شائع کردہ 3 May 2014