خبروں کی کہانی

گرل سمٹ 2014ء: نتائج اورعہد

گرل سمٹ 2014ء میں کیاکچھ حاصل ہوا- تمام عہد جو کئے گئے، تصاویراوروڈیو.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Freida Pinto and Malala Yousafzai take part in a youth discussion at the Girl Summit 2014. Picture: Jessica Lea/DFID

Freida Pinto and Malala Yousafzai take part in a youth discussion at the Girl Summit 2014. Picture: Jessica Lea/DFID

برطانوی حکومت اور یونیسیف نے 22 جولائی 2014ء کو پہلی گرل سمٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا مقصد داخلی اور بین الاقوامی کوششوں کومتحرک کرکے عورتوں کے جنسی اعضا کی قطع و برید( ایف جی ایم) اور بچپنے میں، کم عمری کی اور جبری شادی( سی ای ایف ایم) کا ایک نسل میں خاتمہ ہے.

تصاویر

تمام وڈیوز کی فہرست

ہائی لائٹ وڈیوز:

ہائی لائٹس گرل سمٹ 2014ء

عہد

کانفرنس میں دنیا بھر کی تنظیموں، حکومتوں،کاروباروں، کمیونٹیز اورافراد نےعہد کئے کہ ایف جی ایم اورسی ای ایف ایم کے خاتمے کے لئے قدم اٹھائیں گے.

عہد ناموں کی مکمل فہرست ملاحظہ کیجئیے

[گرل سمٹ چارٹرپر:1] ان دستخط کنندگاننے بھی دستخط کئے جنہوں نے بیان دیا:

کسی کو شادی پرمجبور نہ کیا جائے نہ بچپن میں شادی کی جائے.

کسی لڑکی یا عورت کو اس کے جنسی اعضاکی قطع و برید کی جسمانی اور نفسیاتی تکلیف سے نہ گزرنا پڑے.

یہ عمل لڑکیوں اور عورتوں کے بلا تشدد اوربلا تعصب زندہ رہنے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتا ہے.

اس خلاف ورزی سے نہ صرف لڑکیوں کو انفرادی ضرر پہنچتا ہے کہ وہ اپنا اختیار کھو بیٹھتی ہیں اور پوری اہلیت استعمال نہیں کر پاتیں بلکہ ان کے خاندان، کمیونٹیز اورمعاشرے کی قوت پر بھی برا اثر پڑتا ہے.

اس لئے آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہمیشہ کے لئے،ہرمقام پر اورتمام لڑکیوں اورعورتوں کے لئے، بچپن میں، کم عمری میں اور جبری شادی اورایف جی ایم کے خاتمے کے لئے ہم مل جل کر کام کریں گے.

مکمل چارٹر: [گرل سمٹ چارٹر]

شائع کردہ 29 August 2014