پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کے نئے سکریٹری جنرل کا خیرمقدم کیا ہے

سکریٹری خارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انتونیوگیوٹیریزکے رسمی طور پراگلا سکریٹری جنرل مقررکئے جانے کی سفارش کی ہے

سکریٹری خارجہ بورس جانسن نے کہا

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے رسمی طور سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اگلے سکریٹری جنرل کی حیثیت سے انتونیو گیوٹیریز کی سفارش کی ہے۔ وہ اس عہدے کے لئےاپنی صلاحیتوں اور تجربے کی بنیاد پر ممتازترین امیدوار ہیں۔ مجھے آج صبح انتونیو سے بات کرکےخوشی ہوئی اور میں نے ان کو برطانیہ کی جانب سے مبارکباد دی اورآنے والے سالوں میں ان کے ساتھ قریبی طور سے کام کرنے کے اپنے عہد پر زور دیا.

میں بان کی مون کو ان کی سکریٹری جنرل کے طور پرتقریبا دس سالہ کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قیادت بڑے وقار اورکمٹمنٹ سے کی، اپنی کوششوں کا مرکزبے حد ضرورتمندوں کی مدد کوبنایا اورانسانی حقوق کے احترام کو اقوام متحدہ کے ایجنڈا کے مرکز میں رکھا.

مجھے اعتماد ہے کہ انتونیو گیوٹیریز ان بنیادوں پر کام کو آگے بڑھائیںگے، وہ قیادت فراہم کریں گے جس کی اقوام متحدہ کو نہ صرف شام کے بحران کے لئے بلکہ دنیا کو درپیش کئی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ جنرل اسمبلی جلد ہی اس سفارش کو قبول کرلے گی تاکہ انتونیو اپنے اس اہم فریضے کے لئے تیاری شروع کرسکیں .

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 6 October 2016