پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کی جانب سے افغانستان میں انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کا خیرمقدم

آج لاکھوں افغانوں نے اپنے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں حصہ لیا، یہ پہلی بار ہے کہ انتخابات کا دوسرا راؤنڈہو رہاہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

آج لاکھوں افغانوں نے اپنے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں حصہ لیا، یہ پہلی بار ہے کہ انتخابات کا دوسرا راؤنڈہو رہاہے.

آج کے انتخابات کے بارے میں سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

آج افغان عوام نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ وہ ملک کے مستقبل کے فیصلے میں حصہ لینے کے لئے پرعزم ہیں کیونکہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے آئےاور انہیں اپنی اس کارکردگی پرزبردست فخر ہونا چاہئیے۔ دھمکیوں اورخطرات کے باوجود ان کا عزم متاثر کن ہے.

انتخابات کے ختم ہونے کے بعد میں امید کرتا ہوں کہ صدارتی امیدوار اوران کی ٹیمیں انتخاباتی حکام کے لئےاسی تحمل اوراحترام کا مظاہرہ کریں گی جیسا کہ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں کیا تھا۔یہ ضروری ہے کہ ہر شخص استحکام اور قومی وحدت کے مفاد میں قدم اٹھائے۔ افغان عوام جس نئے صدر کا انتخاب کریں گےبرطانیہ ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوگا.

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

شائع کردہ 14 June 2014