پریس ریلیز

اسرائیلیوں– فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم

سکریٹری خارجہ نے مشرق وسطی امن عمل کے لئے مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیلیوں اورفلسطینیوں دونوں کی قیادت کی ستائش کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ نے مشرق وسطی امن عمل کے لئے مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیلیوں اورفلسطینیوں دونوں کی قیادت کی ستائش کی ہے.

واشنگٹن میں امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری کی پریس کانفرنس کے بعد ولیم ہیگ نے کہا:

میں اسرائیلی اورفلسطینی مذاکرات کاروں کے درمیان واشنگٹن میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ میں امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری کو ان کی کامیاب کوششوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جن سے آج دوہفتے میں باقاعدہ مذاکرات کی شروعات پر اتفاق ممکن ہوا ہے اور جس سے تمام مسائل کا حتمی حل مقصودہے۔ میں اسرائیل- فلسطینی مذاکرات کے لئےمارٹن انڈک کی امریکہ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے تقرری کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں.

مذاکرات کی بحالی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہواورصدرمحمود عباس کی جرات مند قیادت جس کامظاہرہ پہلے ہی ہوچکا ہے اور دونوں جانب سے مذاکرات کاروں کے کمٹ منٹ کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔امریکا کی پرعزم قیادت بھی اہم ثابت ہوئی ہے اور آنے والے مہینوں میں بھی ایسی ہی رہے گی.

جیسا کہ صدر بارک اوباما اور سکریٹری خارجہ جان کیری نے کہا ہے سخت محنت اورمشکل انتخابات آئندہ درپیش آنے والے ہیں۔ ہم ان چیلنجز کو کم نہیں سمجھتےلیکن اس پر پورا یقین رکھتے ہیں کہ اگر دونوں فریقین نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ جاری رکھا تو امن ممکن ہے۔ یہ اشد ضروری بھی ہے: 2013ء کو امن کے لئے فیصلہ کن سال ہونا چاہئیے۔ اسرائیلیوں، فلسطینیوں کے لئے دو ریاستی حل اوردیر پاامن کے لئے برطانیہ ہرممکن تعاون کرے گا جو اس خطے کے عوام کا حق ہے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر@ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر@وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک گوگل+

اردو میں خبریں

اردو میں ٹوئٹر

فیس بک

شائع کردہ 30 July 2013